تازہ ترین
امریکی پالیسی میں بڑا یوٹرن، ایران کو تیل مکمل قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت مل گئی
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان عبوری معاہدے کے بعد ایران کو اپنی تیل کی برآمدات مکمل قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے جسے امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ماضی میں ایران پابندیوں کے باوجود اپنا تیل فروخت کرتا رہا ہے تاہم امریکی پابندیوں کے خوف کے باعث خریدار ممالک اسے بھاری رعایت پر خرید رہے تھے۔
اب ایران عالمی منڈی میں تیل مکمل قیمت پر فروخت کر سکے گا جس سے ایرانی معیشت کو سیکڑوں ملین ڈالرز کی اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو دیگر پابندیوں میں نرمی اور منجمد فنڈز تک رسائی کے لیے معاہدے میں طے شدہ شرائط اور اہداف پورے کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی کامیابی کا انحصار طےشدہ ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری پر ہے، ایرانی صدر
الجزیرہ کے مطابق اس حالیہ پیش رفت کو ایران کے لیے اہم معاشی ریلیف اور خطے میں سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

