تازہ ترین
اسرائیل کا تہران ایئرپورٹ پر بڑا حملہ، خامنہ ای کا طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وہ طیارہ تباہ کر دیا جو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیر استعمال تھا۔
فوجی بیان کے مطابق یہ کارروائی رات کے وقت کی گئی اور تباہ کیا جانے والا طیارہ ایرانی اعلیٰ حکام اور فوجی شخصیات کی اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس طیارے کے ذریعے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی بھی کی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ مہرآباد ایئرپورٹ تہران کے قدیم ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور اس وقت بنیادی طور پر ملکی اور علاقائی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ ایک دوہرا استعمال رکھنے والی تنصیب بھی ہے جہاں سویلین پروازوں کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے اثاثے بھی موجود ہیں۔
-
پاکستان1 دن agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

