تازہ ترین
اسرائیل میں شدید گرد وغبارکا طوفان، متعدد علاقوں میں نظامِ زندگی متاثر
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل شدید گرد و غبار کے طوفان کی لپیٹ میں آ گیا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی اسرائیل میں گرد آلود طوفانی ہواؤں کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گرد و غبار کے باعث کئی شہروں میں حدِ نگاہ نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اورشہریوں کو غیرضروری سفرسے گریز کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے اور متعدد مقامات پر بجلی کی بندشیں رپورٹ کی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث بعض علاقوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
موسمیاتی حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ امدادی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان2 ہفتے agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

