اوورسیز پاکستانیز
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا اجلاس ، اوورسیزصحافیوں کی ٹریننگ کی منظوری
برسلز(صدائے سچ نیوز)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کا تنظیمی امور کے حوالے سے ایک اہم آن لائن اجلاس برسلز میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت جاوید عظیمی نے حاصل کی۔
سیکریٹری جنرل مہوش ظفر نے شرکا کو خوش آمدید کہا جبکہ صدر شاہد چوہان نے تنظیم کے حوالے سے ذمہ داران کے کردار کو سراہا اور آئی اے پی جے کی تنظیم نو کے ساتھ ساتھ تنظیم کی ترویج و ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔
چیف آرگنائزر وسیم بٹ نے تنظیم کے ماہانہ اجلاس کو باقاعدگی کے ساتھ بلانے پر زور دیا۔ وائس چئیرمین صغیر رامے کا کہنا تھا کہ ایک صحافی کو ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے شعبے سے منسلک ہونا چاہیے۔
اجلاس میں اوورسیز صحافیوں کیلئے مختلف پروگرامز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا اور طے کیا گیا کہ صحافیوں کی بہتر رہنمائی اور تعلیم و تربیت کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے اہم شخصیات کو دعوت دی جائے گی۔
اجلاس میں ادبی کمیٹی کو فعال بنانے اور ادبی نشستیں منعقد کروانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کی ذمہ داری چئیر پرسن حمیرا گل تشنہ نے قبول کی۔ اجلاس کے آخر میں آئی اے پی جے کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری مطیع اللہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جو کہ کینسر کے موذی مرض سے جنگ لڑ رہے ہیں۔
صدر شاہد چوہان نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایگزیکٹو باڈی کے ارکان آئندہ بھی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے اور تنظیم کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ جاوید عظیمی کی خوبصورت دعا کے ساتھ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔
اجلاس میں آئی اے پی جے کے صدر شاہد چوہان، نائب صدور کیپٹن فرید احمد انصاری، خالد نواز چیمہ، وائس چئیرمین صغیر رامے، چیف آرگنائزر وسیم بٹ، چیئر پرسن ادبی کمیٹی حمیرا گل تشنہ، سیکریٹری جنرل مہوش خان، سیکرٹری انفارمیشن رضوان خان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مطیع اللہ، فنانس سیکریٹری عرفان احمد فراز، جوائنٹ سیکریٹری جاوید عظیمی اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے بذریعہ زوم شرکت کی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

