Connect with us

پاکستان

عمران خان سے غداری، کرپشن، علیمہ خان سے اختلافات، گنڈا پور کیخلاف سنگین چارج شیٹ

پشاور ( صدائے سچ نیوز) خیبر پختونخواہ کے مستعفی وزیراعلیٰ کو کرپشن، عمران خان سے غداری اور ایسٹیبلشمنٹ سے وفاداری، علیمہ خان سے تنازعات سمیت پانچ سنگین الزامات کی چارج شیٹ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس پر تفصیلی رپورٹ قارئین کے مطالعہ کے لیے پیش خدمت ہے
گنڈاپور پرکرپشن کے سنگین الزامات؟
گنڈاپور کی حکومت کے پہلے ہی سال سے کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آنا شروع ہو گئے تھے۔
اگست 2024 میں عمران خان نے جیل سے ایک سخت پیغام دیا تھا کہ صوبائی حکومت کے وزرا کو اپنے محکموں میں بدعنوانی اور ناقص حکمرانی پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔
اس کے بعد سابق وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
ستمبر 2024 میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا تھا کہ علی امین گنڈاپور صوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہیں۔
مئی 2025 میں نیب نے انکشاف کیا تھا کہ اپر کوہستان میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران نے ضلعی اکانٹس آفس اور نیشنل بینک کے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت سے 30 ارب روپے سے زائد کے جعلی منصوبے بنا کر قومی خزانے سے رقم نکلوائی۔

طالبان حکومت سے وفاقی حکومت کا بائی پاس کرکے روابط؟
گنڈاپور کی پالیسی کا ایک اور پہلو جو اکثر وفاقی حکومت سے ٹکراو کا باعث بنا، وہ عمران خان کی ہدایت پر عبوری افغان طالبان حکومت سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کی کوشش تھی۔

ستمبر 2024 میں گنڈاپور نے کہا تھا کہ انہوں نے امن مذاکرات کے لیے افغان حکومت سے بات کرنے کی اجازت مانگی ہے، اور اگر اجازت نہ ملی تو وہ خود اقدام کریں گے۔

وفاقی حکومت نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ غیر ملکی حکومتوں سے مذاکرات کرنا صرف وفاق کا اختیار ہے۔
جنوری 2025 میں گنڈاپور نے اعلان کیا تھا کہ وہ دوطرفہ امور پر بات چیت کے لیے افغانستان میں ایک وفد بھیجنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، اس اقدام پر وفاقی وزیر امیر مقام نے واضح کیا تھا کہ افغانستان سے مذاکرات صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔

بعد ازاں، مارچ میں گنڈاپور نے کہا کہ وہ وفاق سے جِرگے کے لیے منظوری کے منتظر ہیں اور انکشاف کیا کہ ان کا پاسپورٹ 9 مئی 2023 سے بلاک ہے، اس لیے وہ افغانستان نہیں جا سکتے۔

پی ٹی آئی احتجاج میںمنفی کردار کا الزام یا حقیقت؟
گنڈاپور کو اکثر اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا، خاص طور پر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک میں ان کے کردار پر۔

اکتوبر 2024 میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران تصادم ہوا، علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچے تھے، مگر بعد ازاں کے پی ہاس چلے گئے، جس پر پارٹی رہنماں اور کارکنوں نے ان پر کارکنوں کو چھوڑنے کا الزام لگایا تھا۔
بعد میں ان کی اچانک واپسی اور اسمبلی میں ظہور پر حکومتی وزرا نے کہا تھا کہ انہوں نے ڈرامہ رچایا۔

اسی طرح نومبر کے احتجاج میں بھی ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ کارکنوں کو دھرنے میں چھوڑ کر چلے گئے۔
یہی اختلافات پارٹی کے اندرونی دھڑوں میں شدید کھچا کا باعث بنے، بشری بی بی نے بھی گنڈاپور کو ڈی چوک پر چھوڑنے پر تنقید کی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں غدار اور اسٹیبلشمنٹ کا بندہ کہا جانے لگا تھا۔

علیمہ خانم سے اختلافات؟
تازہ ترین تنازع عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے ساتھ اختلافات کے بعد سامنے آیا، 29 ستمبر کو گنڈاپور نے جیل میں عمران سے ملاقات کی، اور اگلے ہی دن انہوں نے علیمہ خانم پر الزام لگایا کہ وہ پارٹی میں تقسیم پیدا کر رہی ہیں اور انہیں ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی ) کی مدد حاصل ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ علیمہ خانم بعض وی لاگرز کے ذریعے پارٹی رہنماں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں، اس بیان کے بعد پارٹی میں مزید اختلافات بڑھ گئے تھے۔
6 ماہ تک گنڈاپور کو اپنی ہی پارٹی کے اندر سے زبردست مخالفت کا سامنا رہا تھا، انہیں غدار ، کمپرومائزڈ اور اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ کہا گیا۔

پارٹی پالیسی سے انحراف؟
ڈیرہ اسمعیل خان کے کلچی سے تعلق رکھنے والے سردار گنڈاپور کے لیے وزارتِ اعلی آسان ثابت نہیں ہوئی۔ پہلے آٹھ ماہ وہ عمران خان کے احکامات پر احتجاجی مارچ کرتے رہے تاکہ اسٹیبلشمنٹ پر دبا بڑھایا جا سکے، اس دوران گورننس پیچھے رہ گئی۔جب انہوں نے پارٹی کے برعکس پالیسی اپنائی، مثلا فوجی آپریشنز کی حمایت یا قانون سازی پر رضامندی، تو پارٹی کے کارکنوں نے ان پر تنقید کی۔

مائنز اینڈ منرلز بل کے موقع پر سوشل میڈیا نے الزام لگایا کہ یہ بل اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر ہے، اور عمران خان نے خود اس کی مخالفت کی۔

بعد میں بجٹ کے موقع پر عمران نے جیل سے پیغام دیا کہ بجٹ پیش نہ کیا جائے، مگر وزیراعلی نے موقف اپنایا کہ بجٹ پاس نہ ہوا تو حکومت گر جائے گی، جس پر عمران خان نے بالآخر اجازت دی۔

جب صوبے میں دہشت گردی کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع ہوئیں تو علی امین گنڈاپور کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر ان ڈرون حملوں پر جن میں عام شہری جاں بحق ہوئے۔

بالآخر عمران خان کی بڑھتی ہوئی مایوسی اور ناراضی نے اس وقت گنڈاپور کے اقتدار کے اختتام کی راہ ہموار کر دی، جب انہیں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا گیا کہ وہ فوجی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہے۔

یوں 19 ماہ کے ہنگامہ خیز دور کے بعد علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلی سے استعفی ایک ایسے وقت آیا جب وہ نہ صرف وفاق، بلکہ اپنی ہی پارٹی کے اندرونی بحرانوں سے بھی نمٹنے میں ناکام نظر آ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

IPM IPM
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اداروں اور قابلِ عمل پالیسیوں کی ضرورت، آئی پی ایس فورم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کو درپیش پیچیدہ قومی و بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اداروں،...

Sohail Afridi Maryam Nawaz Sohail Afridi Maryam Nawaz
پاکستان7 گھنٹے ago

مریم نواز نے3 صوبوں کو دہشتگردی کی بنیاد قرار دیکر مودی اور بھارت کو کلین چٹ دی، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے تین صوبوں کو...

Sohail Afridi Hyderabad Sohail Afridi Hyderabad
پاکستان7 گھنٹے ago

جتنی مرضی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی لازمی پہنچوں گا، سہیل آفریدی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ راستے میں جنتی مرضی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان7 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے نئے صوبوں کے معاملے کو...

BISE Rawalpindi BISE Rawalpindi
پاکستان7 گھنٹے ago

راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نتائج، 81 سرکاری اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نتائج کے بعد سوچنا پڑگیا، ایسے پڑھے گا پاکستان تو کیسے بڑھے...

Russia Russia
تازہ ترین7 گھنٹے ago

‘تاریخ سےکوئی سبق نہیں سیکھا گیا، وہ دوبارہ جنگ چاہتے ہیں’، ڈرون واقعے پرجرمنی کے الزامات پر روس کا ردعمل

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے لیپزگ ائیرپورٹ پر  مبینہ ڈرون حملے کی کوشش...

islamabad islamabad
پاکستان7 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ، سب سے پہلے اسلام آباد کو نئے انتظامی ماڈل میں ڈھالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث جاری ہے۔ حکومت نے...

Witkoff, Kushner arrive in Kyiv Witkoff, Kushner arrive in Kyiv
تازہ ترین7 گھنٹے ago

وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کیف پہنچ گئے، روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سفارتی کوششیں تیز

کیف (صداۓ سچ نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی  اسٹیو وِٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر روسی صدر ولادیمیر...

GHQ GHQ
پاکستان8 گھنٹے ago

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) یوم دفاع و شہداء کے مبارک موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا...

US naval drone US naval drone
تازہ ترین8 گھنٹے ago

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کشتی پر حملے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں...

Trending