پاکستان
سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر صحافی شاہد میتلا گرفتار، کوئٹہ منتقل کرنے کی تیاریاں
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف صحافی شاہد میتلا کو اسلام آباد سے گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کر دیا۔ ان کی گرفتاری سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر کوئٹہ میں درج مقدمے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہد میتلا کو منگل کی رات گئے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس سے گرفتار کیا گیا۔ بدھ کو انہیں سول جج و اسپیشل مجسٹریٹ این سی سی آئی اے ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق شاہد میتلا کو کوئٹہ منتقل کرنے کے حوالے سے بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں، کیونکہ ان کے خلاف مقدمہ کوئٹہ میں درج کیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صحافی شاہد میتلا کی گرفتاری سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر کوئٹہ میں درج کیے گئے مقدمے کے تحت عمل میں آئی ہے۔
شاہد میتلا کی اہلیہ ندا شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر اور سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان کچھ عرصے سے ایک معاملہ چل رہا تھا، جس کا تعلق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر کی گئی ایک ٹویٹ سے تھا۔
ان کی اہلیہ کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی جانب سے نوٹس بھجوایا گیا تھا، جس میں ٹویٹ کا جواب دینے یا معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ اپنے شوہر کے ہمراہ امریکہ میں موجود تھیں، جہاں سے شاہد میتلا نے اپنے وکیل کے ذریعے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی تھی۔

ندا شاہد نے بتایا کہ اس معاملے کا آغاز رواں سال مئی میں ہوا تھا، تاہم انہیں متعلقہ ٹویٹ کی مکمل تفصیلات یا اس کا اسکرین شاٹ دستیاب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شاہد میتلا کا تعلق پنجاب کے شہر چشتیاں سے ہے اور وہ تقریباً دو دہائیوں سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ نیوز ون، پاکستان ٹیلی وژن نیوز، اے آر وائی نیوز اور بول سمیت مختلف قومی میڈیا اداروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنا ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’’بلوم پاکستان‘‘ بھی قائم کر رکھا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

