تازہ ترین
امریکی کمانڈر اور فوجی خلیج فارس کی شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز
تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا تباہی کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، امریکی کمانڈر اور فوجی خلیج فارس کی شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے۔
اپنے بیان میں ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکی جارحیت اور قبضے کا نتیجہ امریکی فوجیوں کی ذلت آمیز قید ہوگی، ٹرمپ نے متعدد بار ایران کو زمینی کارروائی اور خلیج فارس کے جزائر پر قبضے کی دھمکی دی، ٹرمپ دہشت گرد تنظیم موساد کے دباؤ میں آکر نیتن یاہو کے ہاتھوں مہرہ بن گئے، وہ دنیا کے سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے صدر ہیں۔
ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز نے کہا کہ ٹرمپ اپنے غیر مستحکم خیالات اور بیانات کی وجہ سے قابل اعتماد نہیں، اپنے غلط فیصلوں سے امریکی فوج کو موت کی دلدل میں پھینک رہے ہیں، یہ صبح دھمکی دیتے ہیں اُسی شام پیچھے ہٹ جاتے ہیں، ٹرمپ مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور چند گھنٹوں بعد جنگ جاری رکھنے کا کہہ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ امریکا، یورپ، خصوصاً ایشیائی ممالک کو بڑا نقصان پہنچا چکے، صدر ٹرمپ صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتے ہیں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

