پاکستان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات،علاقائی اورعالمی امور پر تفصیلی گفتگو
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورمصرکے باہمی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اورمصر کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا،اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی،پاک مصر دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،مشترکہ وزارتی کمیشن سمیت دوطرفہ میکنزم بنانےاور بزنس روابط کےفروغ پرزور دیا،پاکستان نےہیپاٹائٹس سی کیخلاف مصرکےتعاون کوسراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار اورڈاکٹربدرعبد العاطی نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،غزہ و مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی، غزہ کے عوام کیلئے انسانی امداد میں مصر کے کردار کو سراہا گیا، اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطح روابط اور مشاورت کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

