تازہ ترین
ایران پر حملوں کی نئی لہر جلد شروع کریں گے، مزید فوجی بھی آرہے ہیں، امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ میں امریکا جیت رہا ہے، ایران پر مزید حملوں کی نئی لہر جلد شروع کریں گے، مزید فوجی بھی آرہے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایک ہفتے میں ایرانی حملوں پر مکمل قابو پا لیں گے، ہم انہیں مار رہے ہیں اور وہ گر رہے ہیں، امریکا درست نشانہ لگانے والے کشش ثقل والے بموں کا لامحدود ذخیرہ استعمال کرے گا۔
اس موقع پر امریکی جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکا نے ایرانی ساحل کے جنوبی علاقے میں مقامی فضائی برتری قائم کر لی ہے، ہم اب زمینی راستوں میں توسیع شروع کریں گے، ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں اور ڈرون کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
جنرل ڈین کین نے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے میں ابھی وقت لگے گا، ایران کے خلاف آپریشن پیچیدہ، خطرناک اور خاتمے سے ابھی دور ہے، خطرات ابھی عروج پر ہیں، ایران کی جوہری مذاکرات پر بات چیت کی نیت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے حملے بلاامتیاز کیے اور ان کا غلط استعمال کیا ہے، ایران کے انفرا اسٹرکچر اور بحری صلاحیتوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

