Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ مزید 10 دن جاری رہی تو میزائل ذخائر کم ہو سکتے ہیں ، پینٹاگون

missile

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے امریکی صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوئی تو متعدد خطرات سامنے آ سکتے ہیں۔

الجزیرہ نے پینٹاگون سے لیک ہونے والی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے اگر امریکا مزید 10 دن تک ایران پر حملے جاری رکھتا ہے تو اہم میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو سکتے ہیں۔

پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ کے نتیجے میں اسلحے کے ذخائر کی تیزی سے کمی اور ان کی دوبارہ تیاری پر غیر معمولی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بعض ہتھیار، خصوصاً انٹرسیپٹر میزائل چند ہی دنوں میں کم ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور یوکرین جیسے اتحادیوں کو فوجی امداد فراہم کرنے کے بعد امریکا کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر، خصوصاً میزائل دفاعی نظام کے لیے اہم ہتھیار پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں۔

گزشتہ سال ایران کیساتھ جھڑپوں میں امریکا نے اپنے تھاڈ (THAAD) انٹرسیپٹرز کا تقریباً 25 فیصد استعمال کیا تھا، جس میں 150 میزائل ایرانی حملوں کو روکنے کیلیے داغے گئے۔ اس دوران بحری جہازوں سے داغے جانے والے انٹرسیپٹر میزائل بھی ختم ہو گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا جدید درست نشانہ بنانے والے ہتھیاروں اور اہم دفاعی نظام، بشمول تھاڈ کے ذخائر تیزی سے کھو سکتا ہے، ان میں جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز بھی شامل ہیں، جو عام بموں کو جی پی ایس کی مدد سے انتہائی درست نشانے والے اسمارٹ ہتھیاروں میں تبدیل کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala
پاکستان9 گھنٹے ago

سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ مسترد، اسلام آباد کے لیے I-11/4 میں جدید سلاٹر ہاؤس بنایا جائے: جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم مشترکہ اجلاس مرکزی صدر خورشید...

imam hassan mujtaba as imam hassan mujtaba as
پاکستان10 گھنٹے ago

مجالسِ عزا بسلسلہ شہادتِ فرزندِ رسول حضرت امامِ حسنؑ 27 اور28 صفرالمظفر امام بارگاہ دربارِ سخی شاہ پیارا بادشاہ میں منعقد ہوںگی

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) شہادتِ فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امامِ حسنِ مجتبیٰ علیہ السلام و خاتم...

gold gold
پاکستان16 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین16 گھنٹے ago

سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان...

islamabad-high-court islamabad-high-court
پاکستان16 گھنٹے ago

ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نئے ججز کی تعیناتی کی سمری منظوری میں تاخیر کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ...

Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr
تازہ ترین17 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان18 گھنٹے ago

میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب سے شدید متاثر، کسی اور کے پسینے کے نشان بھی ملنے کا انکشاف

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایرانی عوام دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں، باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے...

rain rain
تازہ ترین18 گھنٹے ago

چین میں سمندری طوفان ڈولفن کمزور، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین کے مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ڈولفن کمزور پڑ گیا تاہم کئی...

fire fire
تازہ ترین18 گھنٹے ago

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات کی آگ بےقابو، 20 ہزار افراد بے گھر

برٹش کولمبیا (صداۓ سچ نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی،حکام نے ہنگامی حالت...

Trending