Connect with us

پاکستان

مہنگائی کا نیا دور: اسمارٹ فونز کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

smart phones

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بڑھتی ہوئی طلب نے دنیا بھر میں میموری چِپس کی فراہمی پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے، جس کے نتیجے میں اسمارٹ فونز کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بڑے ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی ماڈلز کے لیے میموری چِپس کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں موبائل فون انڈسٹری کو سپلائی چین میں سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے اثرات کے پیش نظر عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی اوسط قیمت تقریباً 14٪ بڑھ کر 523 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو مستقبل قریب میں 100 ڈالر سے کم قیمت والے فونز کی تیاری ممکن نہیں رہے گی، جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے برانڈز خاص طور پر متاثر ہوں گے۔ 2026 میں اسمارٹ فون کی عالمی فروخت میں 12.9٪ تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو گزشتہ دہائی کی کم ترین سطح ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب، بڑے برانڈز جیسے ایپل اور سیمسنگ اس سپلائی بحران کا مقابلہ بہتر انداز میں کر سکیں گے، جبکہ چھوٹے اینڈرائیڈ مینوفیکچررز زیادہ دباؤ محسوس کریں گے۔

اے آئی چِپ ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ جدید اے آئی ماڈلز کی کارکردگی کے لیے ہائی پرفارمنس میموری کی ضرورت مسلسل بڑھ رہی ہے، جس سے نہ صرف نئی بلکہ پرانی میموری چِپس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

noodles noodles
پاکستان8 گھنٹے ago

لاہور، مبینہ طور پر زہریلے نوڈلز کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق

لاہور( صدائے سچ نیوز)لاہور کے نواحی علاقے رانا ٹاؤن، فیروز والہ میں مبینہ طور پر زہریلے نوڈلز کھانے سے دو...

KARACHI WINTER KARACHI WINTER
پاکستان8 گھنٹے ago

کراچی میں سردی کی دستک، درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ

کراچی ( صدائے سچ نیوز) کراچی میں درجہ حرارت 2 ڈگری کمی کے بعد 16.6 سینٹی گریڈ پر پہنچ گئی...

rescue rescue
پاکستان8 گھنٹے ago

کراچی، لوڈنگ ٹرک نے متعدد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کو ٹکر ماردی، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ( صدائے سچ نیوز)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال حسن اسکوائر کے قریب لوڈنگ ٹرک نے بے قابو ہوکر متعدد...

Rana-Sanaullah Rana-Sanaullah
پاکستان8 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد( صدائے سچ نیوز)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور  وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنا اللہ...

molana-fazal-and-faisal-kundi molana-fazal-and-faisal-kundi
پاکستان9 گھنٹے ago

مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی تھریٹ ہے تو سیکیورٹی لازمی فراہم کرنی چاہیے، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا ( صدائے سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ...

iran-president iran-president
تازہ ترین9 گھنٹے ago

عوام سے ایندھن بچت کی اپیل, میں خود ہیٹر نہیں چلاتا، جیکٹ پہن کر سوتا ہوں، ایرانی صدر

تہران ( صدائے سچ نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شہریوں سے توانائی اور ایندھن کی بچت کی اپیل کرتے ہوئے...

imran khan imran khan
پاکستان9 گھنٹے ago

تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کیلیے ممکنہ ریفرنڈم کی حمایت کو بانی...

database hack database hack
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایف بی آئی کا مجرموں کی معلومات کا اہم ڈیٹا بیس ہیک ہوگیا

واشنگٹن ( صدائے سچ نیوز)امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ ہیکرز نے امریکا کو  مطلوب...

afzal butt pfuj afzal butt pfuj
پاکستان9 گھنٹے ago

صحافیوں کے حق میں قرارداد کی منظوری، افضل بٹ کا بلوچستان اسمبلی کے ارکان سے اظہار تشکر

کوئٹہ ( صدائے سچ نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے بلوچستان اسمبلی...

f16 f16
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران( صدائے سچ نیوز)ایران نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے خلیج فارس پر امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل سے...

Trending