Connect with us

پاکستان

اسلام آباد میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز، سنگل ویزا رجیم کے فوری نفاذ کا فیصلہ

security-review-meeting-

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی سیکٹریری برائے داخلہ کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے کہا کہ حکومت پاکستان کا عزم ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کو مؤثر بناتے ہوئے ملک کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں مکمل طور پر سنگل ویزا رجیم کو نافذ العمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ون ویزہ رجیم پر عملدرآمد کیلئے غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف فارنزز ایکٹ 1946 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف کومبنگ آپریشن کو مزید تیز اور اسکا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف ابتک کے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو رہائشں دینے پر مالک مکانوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔ انہوں کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو کاروبار کیلئے جگہیں فراہم کرنے پر ایف آئی آر کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع سے واپس جانے والے غیر ملکی افراد کے اعداد و شمار وفاقی وزارت داخلہ کے مرکزی ڈیش بورڈ سے مربوط کیا جاچکا ہے۔

وفاقی سیکٹریری برائے داخلہ کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے کہا کہ وزرات داخلہ کی جانب سے کوئی بھی ری لوکیشن پروگرام نافذ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد سے نجات حاصل کرنے کیلئے کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نگہبان کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف دیگر اضلاع کے افسران بھی اپنے اضلاع میں نگہبان کمیٹیاں تشکیل دیں۔

وفاقی سیکٹریری برائے داخلہ کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے کہا کہ تمام اضلاع کے افسران اپنے اپنے اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کیلئے پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ کی موجودگی میں اضافہ کیا جائے اور تمام اہم مقامات، عبادت گاہوں، مساجد اور اہم و حساس عمارات کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

نسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مرکزی شاہراہوں، مراکز اور رہائشی علاقوں کی نگرانی کا میکنزم بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک سرگرمیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھنے اور انکی مکمل تفصیلات کا ڈیٹا مرتب کیا جا چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

President Donald trump President Donald trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے...

us fighter plane us fighter plane
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا نے ایران کی زیر زمین میزائل تنصیبات پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرا دیا

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی زیر زمین بیلسٹک میزائل تنصیبات پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرایا گیا۔ امریکی...

Ghazanfar Abbas Ghazanfar Abbas
پاکستان6 گھنٹے ago

زیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) قافلہ سالار برائے زیارات ایران عراق غضنفر عباس کی کیخلاف زائرین کیساتھ بدسلوکی اور 7لاکھ...

Ahmadinejad Ahmadinejad
تازہ ترین8 گھنٹے ago

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد بھی فضائی حملے میں شہید

تہران (صدائے سچ نیوز) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد بھی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔ برطانوی...

Ali-Larijani Ali-Larijani
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکی اڈوں کو دشمن کی سرزمین سمجھتے ہیں، ایران کا خلیجی ممالک کو پیغام

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے خلیجی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا...

America America
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر حملہ کر دیا۔ پاسدران...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان10 گھنٹے ago

حملوں پر ہر پاکستانی رنجیدہ ، مظاہرین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی سے علمائے کرام نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر داخلہ...

Israel Israel
تازہ ترین11 گھنٹے ago

اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، درجنوں عمارتیں تباہ

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں 40 سے زائد عمارتوں کو نقصان...

Hafiz-Naeem-ur-Rehman Hafiz-Naeem-ur-Rehman
پاکستان14 گھنٹے ago

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آیت اللّٰہ خامنہ ای...

mushahid-hussain-syed- mushahid-hussain-syed-
پاکستان15 گھنٹے ago

سپریم لیڈر کی شہادت پر مشاہد حسین سید کا بڑا انکشاف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم لیڈر کی شہادت اسلامی انقلاب اور مشرقِ وسطیٰ کی سیاست کے لیے ایک فیصلہ...

Trending