Connect with us

پاکستان

پاکستان بیت المال کے تحت مستحق طلبہ کے لئے تعلیمی معاونت کی حد بڑھا دی گئی

Federal Minister Syed Imran Shah

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان بیت المال کے تحت مستحق طلبہ کے لئے تعلیمی معاونت کی حد ایک لاکھ سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کے وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے پاکستان بیت المال کے تحت جاری تعلیمی معاونت پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے وفاقی وزیر کو پروگرام کی پیشرفت، طریقہ کار اور طلبہ کو ملنے والی معاونت سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کو قومی ترقی میں ایک اہم سرمایہ کاری سمجھتی ہے۔

وظائف کی فراہمی کے عمل کو زیادہ شفاف، مؤثر اور بروقت بنایا جا رہا ہے، مالی امداد براہِ راست یونیورسٹی کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی ہے تاکہ میرٹ اور شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

سید عمران احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت تمام صوبوں کے مستحق طلبہ کو کسی بھی قسم کے سیاسی اختلاف سے مبرا ہو کر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2022 تا 2025 کے دوران 16,956 کیسز منظور کئے گئے اور تقریباً 575 ملین روپے تعلیمی معاونت کی مد میں جاری کئے گئے جبکہ رواں مالی سال کے دوران ایریڈ یونیورسٹی کے 107 طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتِ وقت کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبہ کو تعلیم کے میدان میں مضبوط سہارا فراہم کرتی رہے گی تاکہ کوئی بھی مستحق طالب علم محض معاشی مسائل کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔

وفاقی وزیر نے تعلیمی و زرعی شعبے کے فروغ کے لئے صوبائی وزیر زراعت محمد عاشق حسین کرمانی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کوششیں طلبہ کی فلاح اور قومی ترقی کے عمل کو مزید مضبوط کریں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

JD Vance and Netan yahu JD Vance and Netan yahu
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی: برطانوی میڈیا

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب صدرجی ڈی وینس کی اسرائیلی وزیر اعظم...

اوورسیز پاکستانیز13 گھنٹے ago

گلاسگو میں پی ٹی آئی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام پروقار عشائیہ، ڈاکٹر عباس شاہ کو ہیلتھ ایمبیسڈر اعزاز پر مبارکباد

گلاسگو (صدائے سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد کیانی کے زیر...

strikes-on-iran strikes-on-iran
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری، اصفہان میں 26 افراد جاں بحق، 7 بچے اور 7 خواتین شامل

اصفہان (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، اصفہان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری...

imran-khan-bushra-bibi imran-khan-bushra-bibi
پاکستان22 گھنٹے ago

کیس 190ملین پاؤنڈ میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ...

lpg-price lpg-price
پاکستان22 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے ہوگئی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایل پی جی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،ملتان میں پچاس روپے...

world-bank world-bank
پاکستان23 گھنٹے ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کا نیا قرضہ ملنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپےکانیا قرضہ ملنے کا امکان ہے،رقم توانائی...

israeli-forces israeli-forces
تازہ ترین23 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا...

dollar dollar
تازہ ترین23 گھنٹے ago

امریکی ڈالروں پر سیکریٹری خزانہ کے علاوہ اب صدر ٹرمپ کے بھی دستخط ہوں گے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط والےکرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا،100 ڈالر...

us-army us-army
تازہ ترین23 گھنٹے ago

امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا،کمی پوری کرنے کیلئے عمر کی حد بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے،کمی پوری کرنے کیلئے بھرتی کیلئے زیادہ...

iran-united-states iran-united-states
تازہ ترین23 گھنٹے ago

ایران نے پندرہ نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی 15  تجاویز پر مشتمل مسودے...

Trending