پاکستان
پاک افواج کی فضائی کارروائیاں، کابل میں 313 کور کا انفرااسٹرکچر تباہ
کابل (صداۓ سچ نیوز) آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغانستان میں مؤثر فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ متعدد دہشت گرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران کابل میں تھری ون تھری کور کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ قندھار میں تراوو دہشت گرد کیمپ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ فضائی حملوں کے دوران قندھار ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹ اور اس سے ملحقہ لاجسٹک اانفراسٹرکچر تباہ کر دیا گیا۔
صوبہ پکتیا میں شیرناؤ دہشت گرد کیمپ پر بھی فضائی حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان2 ہفتے agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

