Connect with us

پاکستان

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

pak-hockey team

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

گول کیپر علی رضا نے پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائیر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔

میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا، جو گول کیپر علئ رضا نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا اور ساتھ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سففیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول کئے ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیم اور نیدر لینڈ میں شروع ہوگا۔

پاکستان ہاکی ٹیم پچھلے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، قومی ٹیم آخری بار 2018ء کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔

دوسری طرف چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے اور کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، یہ جیت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے۔

محسن نقوی نے یہ ب ھی کہا کہ کپتان عماد شکیل بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے، امید ہے کہ قومی ٹیم فائنل جیت کر واپس آئے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Iran Israel War Iran Israel War
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران سے جنگ، بھارتی میڈیا فیک نیوز، سنسنی پھیلا کر اسرائیلی ایجنڈا پھیلانے لگا

نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد بعض بھارتی ٹی وی چینلز نہ صرف...

_NationalT20Cup _NationalT20Cup
پاکستان9 گھنٹے ago

نیشنل ٹی 20 کپ کل سے پشاور میں شروع ہوگا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) 10 ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی 20 کپ کا آغاز کل سے پشاور میں ہوگا۔...

_Indonesia President _Indonesia President
تازہ ترین9 گھنٹے ago

انڈونیشیا کی ایران، اسرائیل تنازع میں ثالثی کی پیشکش

جکارتہ (صداۓ سچ نیوز) انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیش کش کردی، پاکستان اور متحدہ عرب...

bahrain bahrain
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کا بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے بحرین کے دارالحکومت مناما میں اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا...

pak-hockey team pak-hockey team
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے...

Naqvi-Shehbaz Naqvi-Shehbaz
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کی محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد، عیادت بھی کی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر سینیٹر محسن نقوی کی عیادت کی ہے۔ شہبار شریف...

sindh sindh
پاکستان10 گھنٹے ago

یومِ حضرت علیؑ پر سندھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) یومِ حضرت علیؑ کے موقع پر سندھ میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔  صوبائی محکمہ...

Asghar Hejazi Asghar Hejazi
تازہ ترین10 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے قریبی ساتھی اصغر حجازی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے ایرانی سپریم لیڈر دفتر کے قائم مقام چیف آف اسٹاف اصغر حجازی...

gulf gulf
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی اربوں ڈالرز سرمایہ کاری خطرے...

OilPrice OilPrice
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکا آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکام، خام تیل یکمشت 9 فیصد مہنگا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت...

Trending