پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد، عیادت بھی کی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر سینیٹر محسن نقوی کی عیادت کی ہے۔
شہبار شریف نے لاہور میں محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچ کر اُن کی خیریت دریافت کی اور اُن کی صحت یابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ملاقات کے دوران ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کےلیے اٹھائے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہی دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے داخلی سلامتی سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے کہا کہ میں ذاتی طور پر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ محسن نقوی گزشتہ اتوار کو اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

