پاکستان
پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے سمندر میں موجود پاک بحریہ کے مختلف جہازوں اور کریکس کے علاقے میں قائم یونٹس اور تنصیبات کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، بلند حوصلے، ہمہ وقت جنگی تیاری اور سمندر میں ناقابلِ تسخیر رہنے کے پختہ عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ یکم ستمبر سے جاری مشق سی اسپارک 2026 پاک بحریہ کی ایک اہم میری ٹائم مشق ہے جو ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔
اس مشق کے انعقاد کا مقصد میری ٹائم آپریشنز کے تمام پہلوؤں کی مشق کرنا اور عملی تیاری کو جانچنا ہے جبکہ یہ مشق آپریشنل تیاری کے ساتھ ساتھ امن کی تعیناتیوں سے جنگی آپریشنز کی جانب فوری منتقلی کی صلاحیت کے عملی مظاہرے کا بھی موقع فراہم کرتی ہے۔
جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کے پیش نظر مشق سی اسپارک 2026 کو انفارمیشن انوائرنمنٹ میں آپریشنز کے وسیع تر دائرۂ کار کے تحت منعقد کیا گیا۔
رواں سال کی مشق کی نمایاں خصوصیات میں ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ اور خودکار سسٹمز کا وسیع پیمانے پر استعمال شامل ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

