پاکستان
جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک اور لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھروکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی جانب سے جماعت اسلامی کو بڑا عوامی ریلیف پیکج دینے کی پیشکش کی گئی ہے، عوامی ریلیف پیکج جماعت اسلامی کی ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری سےمشروط ہوگا۔
حکومتی وفدکی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی آن بورڈ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی ملک واپسی پر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے جلد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق حکومت اگر سنجیدہ ہے تو لانگ مارچ میں وقفہ بھی کیا جاسکتا ہے تاہم لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا کراچی سے آغاز ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے، معاملے کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔ حکومت کے پاس پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ ایسا نہ ہو کہ لیوی کیخلاف تحریک حکومت گراؤ تحریک بن جائے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

