پاکستان
پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش، سپلائی چین مؤثر انداز میں جاری
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں توانائی کے شعبے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، درآمدی انتظامات اورسپلائی چین کے نظام پربریفنگ دی گئی۔
حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ خام تیل کی دستیابی، جاری درآمدی معاہدوں اورترسیل کے انتظامات کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش ہیں اور سپلائی چین مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور صورتحال پر روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بدلتی علاقائی صورتحال کے باوجود توانائی کے شعبے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان2 ہفتے agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

