پاکستان
مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ کا پی آئی اے کی بہترین فضائی خدمات پر خراجِ تحسین، ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد مسافروں کا سفر
مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو بہترین فضائی خدمات اور مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے مانچسٹر سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے براہِ راست پروازوں کا ایک سال مکمل ہونے پر جاری اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ایک لاکھ چار ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کے لیے قومی ایئرلائن کا انتخاب کیا، جبکہ ایک ہزار پانچ سو اکتالیس ٹن کارگو بھی منتقل کیا گیا۔
مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے نے مانچسٹر سے اسلام آباد اور لاہور کے روٹس پر ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بڑھا کر پانچ کر دی ہے، جس سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان آمدورفت کے لیے مزید سہولت میسر آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے شمالی علاقوں میں تین لاکھ سے زائد برطانوی پاکستانی آباد ہیں، جن کے لیے پی آئی اے کی براہِ راست پروازیں نہ صرف پاکستان کے سفر کا اہم ذریعہ ہیں بلکہ اہلِ خانہ سے ملاقات اور تجارتی روابط برقرار رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ کی جانب سے پی آئی اے کی خدمات کو سراہا جانا قومی ایئرلائن کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

