پاکستان
برمنگھم سے پی آئی اے کی براہِ راست پروازیں یکم دسمبر سے بحال، ہفتہ وار تین پروازیں چلیں گی
برمنگھم (صدائے سچ نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور موون پک اسلام آباد کے اشتراک سے برمنگھم کے قائداعظم ہال میں ایک پروقار روڈ شو منعقد کیا گیا، جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو پاکستان اور کشمیر میں سیاحت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی گئی۔
تقریب میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاحت اور سینٹورس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار یاسر الیاس، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا، قونصل جنرل پاکستان برمنگھم فہد امجد، وائس قونصل بختاور میر اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سمیت سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ پی آئی اے یکم دسمبر سے برمنگھم اور پاکستان کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کرے گی، جن کے تحت ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔ شرکاء نے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔




تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کو پاکستان میں سیاحت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر قدرتی حسن، تاریخی ورثے اور سیاحتی مقامات کے حوالے سے نمایاں صلاحیت رکھتے ہیں۔
مقررین نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو معاشی، تجارتی اور سیاحتی روابط مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب کی میزبانی کاروباری شخصیت اسلم زرگر نے کی، جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ٹی وی اینکر واجد بشیر ملہوترا نے انجام دیے۔ سابق صدارتی مشیر اسلم مغل نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا، جبکہ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے منتظمین، بالخصوص اسلم مغل، کی کاوشوں کو سراہا۔
شرکاء نے برمنگھم سے پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی بحالی کو برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری، کاروباری اور سیاحتی روابط کو فروغ ملے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

