Connect with us

پاکستان

ادارے غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، شہبازشریف

اسلام آباد( صدائے سچ خصوصی رپورٹ) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ۔قتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور انکی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا عکاس ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شفافیت، بین الاقوامی معیار کے مطابق معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور پالیسیوں پر فوری عملدرآمد کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام مواقع کو بروئے کار لائے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے اور اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔
اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر ماحولیات ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر مواصلات و نجکاری علیم خان اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران شریک تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

JD Vance and Netan yahu JD Vance and Netan yahu
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی: برطانوی میڈیا

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب صدرجی ڈی وینس کی اسرائیلی وزیر اعظم...

اوورسیز پاکستانیز13 گھنٹے ago

گلاسگو میں پی ٹی آئی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام پروقار عشائیہ، ڈاکٹر عباس شاہ کو ہیلتھ ایمبیسڈر اعزاز پر مبارکباد

گلاسگو (صدائے سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد کیانی کے زیر...

strikes-on-iran strikes-on-iran
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری، اصفہان میں 26 افراد جاں بحق، 7 بچے اور 7 خواتین شامل

اصفہان (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، اصفہان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری...

imran-khan-bushra-bibi imran-khan-bushra-bibi
پاکستان22 گھنٹے ago

کیس 190ملین پاؤنڈ میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ...

lpg-price lpg-price
پاکستان22 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے ہوگئی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایل پی جی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،ملتان میں پچاس روپے...

world-bank world-bank
پاکستان22 گھنٹے ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کا نیا قرضہ ملنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپےکانیا قرضہ ملنے کا امکان ہے،رقم توانائی...

israeli-forces israeli-forces
تازہ ترین23 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا...

dollar dollar
تازہ ترین23 گھنٹے ago

امریکی ڈالروں پر سیکریٹری خزانہ کے علاوہ اب صدر ٹرمپ کے بھی دستخط ہوں گے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط والےکرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا،100 ڈالر...

us-army us-army
تازہ ترین23 گھنٹے ago

امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا،کمی پوری کرنے کیلئے عمر کی حد بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے،کمی پوری کرنے کیلئے بھرتی کیلئے زیادہ...

iran-united-states iran-united-states
تازہ ترین23 گھنٹے ago

ایران نے پندرہ نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی 15  تجاویز پر مشتمل مسودے...

Trending