پاکستان
تحصیل ٹیکسلا کی بلدیاتی سیاست — مقامی برادریوں کا بدلتا ہوا سیاسی منظرنامہ
تحریر: سید مشتاق حسین شاہ نقوی (بیورو چیف روزنامہ صدائے سچ)
تحصیل ٹیکسلا کی بلدیاتی سیاست ہمیشہ سے مقامی برادریوں، سماجی اثر و رسوخ اور بااثر شخصیات کے گرد گھومتی رہی ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ سیاسی حالات میں تبدیلی آ رہی ہے اور مختلف برادریاں اپنی حیثیت کو مزید منظم کرنے میں مصروف ہیں۔ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں نئی صف بندی اور ممکنہ اتحاد کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، جبکہ نیا بلدیاتی قانون اس سیاسی منظرنامے کو مزید تبدیل کرنے جا رہا ہے۔
سادات برادری کا کردار
سادات برادری ہمیشہ ٹیکسلا کی سیاست میں ایک معتبر اور فعال کردار ادا کرتی رہی ہے۔خصوصا حال ہی میں تشکیل پانے والی سادات ویلفیئر سوسائٹی اور اس کے اراکین اگر خلوص دل اور لگن سے محنت کریں اور اسی خلوص اور لگن سے اور مندرجہ ذیل افراد بھی جن میں نمایاں طور پر سابق چیئرمین سید رضا حسین شاہ کی فیملی، سردار سید ریاض حسین شاہ ایڈووکیٹ، اور سید ظہیر حسین شاہ زلدار جیسی شخصیات اس برادری کا مضبوط سیاسی چہرہ ہیں۔ اگر یہ برادری باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ میدان میں آئے تو دوبارہ سیاسی نقشہ اپنے حق میں موڑ سکتی ہے۔
کشمیری برادری
کشمیری برادری ٹیکسلا سٹی میں ایک منظم اور بااثر ووٹ بینک رکھتی ہے۔ یہ برادری کاروباری طبقے سے گہرا تعلق رکھتی ہے اور ہمیشہ ووٹ کے نظم و ضبط کے حوالے سے مشہور ہے۔ ان کے ووٹ خاص طور پر اُن وارڈز میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں جہاں ان کی تعداد زیادہ ہے۔
گجر برادری
گجر برادری تحصیل ٹیکسلا کے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں بڑی تعداد میں آباد ہے۔ یہ برادری زمیندار پس منظر اور مضبوط سماجی روابط رکھتی ہے۔ اگر یہ کسی ایک امیدوار پر متفق ہو جائے تو کامیابی تقریباً یقینی ہو جاتی ہے۔
کھٹر برادری
کھٹر برادری ایک قدیم اور بااثر برادری ہے۔ یہ تعداد میں کم ضرور ہے مگر سماجی اثر و رسوخ کے لحاظ سے بہت اہم مقام رکھتی ہے۔ ان کے فیصلے اکثر انتخابات کے نتائج پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔
پٹھان برادری
پٹھان برادری نے پچھلے چند سالوں میں ٹیکسلا سٹی میں تجارتی اور سماجی سطح پر اپنی شناخت کو مضبوط کیا ہے۔ خاص طور پر نوجوان طبقہ اب سیاسی طور پر زیادہ سرگرم دکھائی دیتا ہے۔ اگر اس برادری کو مناسب نمائندگی دی جائے تو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں یہ کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
نیا بلدیاتی نظام اور آئندہ تجزیہ
چونکہ پنجاب میں نیا بلدیاتی آرڈیننس پاس ہو چکا ہے اور نئی یونین کونسلز تشکیل دی جا رہی ہیں، لہٰذا آئندہ سیاسی تجزیہ یونین کونسل وائز پیش کیا جائے گا تاکہ ہر علاقے کی برادری، قیادت اور ووٹ بینک کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی جا سکیں۔
فی الحال تحصیل ٹیکسلا میں کوئی ایک برادری یا جماعت مکمل غلبہ نہیں رکھتی۔
ہر طبقہ اپنی جگہ متحرک ہے، اور آئندہ کامیابی ان ہی امیدواروں کے حصے میں آئے گی جو عوامی خدمت، سماجی رابطوں اور برادریوں کے درمیان توازن قائم رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔ سیاسی اتحاد اور مشاورت کے ساتھ ٹیکسلا کی بلدیاتی سیاست ایک نئے اور متوازن دور میں داخل ہو رہی ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

