Connect with us

پاکستان

ٹیکسلا، سیاسی بساط دوبارہ بچھ گئی، نئے اتحاد بننے اور پرانے ٹوٹنے لگے

Syed Mushtaq Naqvi

تحریر: سید مشتاق حسین شاہ نقوی (بیورو چیف روزنامہ صدائے سچ)

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی صوبے کی سیاست ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی نظام کی بحالی کے احکامات کے بعد نہ صرف سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں بلکہ مختلف گروپوں اور جماعتوں نے مقامی سطح پر اپنی صف بندیاں بھی تیز کر دی ہیں۔ تحصیل ٹیکسلا ان علاقوں میں سرفہرست ہے جہاں ہر الیکشن سے پہلے سیاسی بساط نئے انداز میں بچھتی ہے۔

ٹیکسلا کی سیاست ہمیشہ سے روایتی اثر و رسوخ، برادریوں اور مقامی تعلقات کے امتزاج سے پروان چڑھی ہے۔ یہاں اس وقت کئی بڑے سیاسی دھڑے سرگرم ہیں، جن میں سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان گروپ سرفہرست ہے۔ غلام سرور خان نہ صرف ٹیکسلا بلکہ پورے حلقے میں ایک مضبوط سیاسی پس منظر رکھتے ہیں۔ ان کے گروپ کا اثر دیہی علاقوں میں گہرا ہے، جہاں ان کے دیرینہ کارکن اور حامی مضبوط تنظیمی نیٹ ورک کے ذریعے انتخابی فضا کو اپنے حق میں کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Ghulam Sarwar Khan

اس کے مقابل، کوہستان گروپ بھی اپنی سیاسی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس گروپ کی جڑیں مقامی سطح پر مضبوط ہیں، اور ان کے رہنما روایتی حمایت اور عوامی روابط کے بل پر بلدیاتی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

دوسری طرف، تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا مقامی ڈھانچہ بھی دوبارہ متحرک ہو رہا ہے۔ اگرچہ صوبے میں سیاسی حالات پی ٹی آئی کے لیے چیلنجز سے خالی نہیں، لیکن ٹیکسلا میں عوامی سطح پر اب بھی پارٹی کی قابلِ ذکر پذیرائی موجود ہے۔ نوجوان ووٹرز اور درمیانے طبقے کے لوگ اس جماعت کے لیے ایک بڑی امید کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

Barrister Aqeel

پاکستان پیپلز پارٹی بھی ایک عرصے کے بعد تحصیل ٹیکسلا میں سیاسی طور پر فعال ہوتی نظر آ رہی ہے۔ پرانے رہنما اور نظریاتی کارکن دوبارہ متحرک ہوئے ہیں، اور مقامی سطح پر اتحاد یا انتخابی مفاہمت کے امکانات زیرِ غور ہیں۔ اگر پیپلز پارٹی منظم انداز میں انتخابی مہم چلاتی ہے تو وہ بلدیاتی سیاست میں اپنی کھوئی ہوئی زمین کچھ حد تک واپس حاصل کر سکتی ہے۔

تحصیل ٹیکسلا کی سیاست میں ایک اور نمایاں کردار جمعیتِ اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں کا ہے۔ اگر یہ جماعتیں باہمی ہم آہنگی اور انتخابی اتحاد کی راہ اختیار کر لیں، تو کئی علاقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہیں۔ مذہبی ووٹ بینک، اگر متحد ہو جائے، تو وہ کسی بھی بڑے سیاسی دھڑے کے لیے خطرہ یا موقع دونوں بن سکتا ہے۔

اس سارے منظرنامے میں خڑپینچ کا کردار خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں موجود مختلف خڑپینچ اپنی اپنی برادریوں اور حلقوں میں گہرا اثر رکھتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں اور مقامی گروپ ان خڑپینچوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کیونکہ ان کے فیصلے اکثر انتخابی نتائج کا رخ متعین کر دیتے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ تحصیل ٹیکسلا میں بلدیاتی انتخابات اس بار نہایت سخت اور دلچسپ مقابلہ ثابت ہوں گے۔
غلام سرور خان گروپ، کوہستان گروپ، تحریکِ انصاف، پیپلز پارٹی اور مذہبی جماعتوں کے درمیان صف بندیاں واضح طور پر بنتی جا رہی ہیں، اور امکان یہی ہے کہ کوئی بھی فریق آسانی سے سبقت حاصل نہیں کر پائے گا۔

موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں یہ الیکشن نہ صرف مقامی سطح پر سیاسی اثر و رسوخ کا امتحان ہوں گے بلکہ یہ پنجاب کی آئندہ سیاست کا رخ بھی متعین کر سکتے ہیں۔

ٹیکسلا میں جس قوت نے عوام کا اعتماد حاصل کیا، وہ آئندہ عام انتخابات میں بھی ایک نمایاں پوزیشن اختیار کرنے کی اہل ہوگی اس حوالے سے تفصیلی تجزیہ حلقہ وار اور ہر حلقے میں ہر پارٹی کے امیدوار کے حوالے سے انشاءاللہ قسطوار شائع کیا جائے گا مختلف حلقوں سے مختلف جماعتوں کے امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے اور تنظیمی خدمات کے حوالے سے مجھے ضرور اگاہ کریں تاکہ کوئی کمی نہ رہ سکے اور بعد میں وہ گلہ نہ کر سکیں

یہ بھی پڑھیں

bushra bibi imran khan bushra bibi imran khan
پاکستان31 منٹس ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تین گھنٹے طویل ملاقات، قانونی و طبی امور پر تفصیلی مشاورت

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی...

police operation police operation
پاکستان2 گھنٹے ago

کوہاٹ، غیر قانونی گولڈ مائننگ کیخلاف پولیس کا آپریشن، دہشتگردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید

کوہاٹ (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا پولیس اور مقامی سول انتظامیہ نے تھانہ گمبٹ کی حدود دربوکچ میں غیرقانونی سونے کی کان...

Rawalpindi Test Rawalpindi Test
پاکستان2 گھنٹے ago

راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے دن کےکھیل کا اختتام، سری لنکا نے4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن...

petrol pump petrol pump
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔  نوٹیفکیشن...

muhammad imran haider muhammad imran haider
پاکستان2 گھنٹے ago

پولیو سے پاک پاکستان کا خواب، 13 اضلاع میں لاکھوں بچوں کی ویکسینیشن، والدین کا کردار سب سے اہم

تحریر: محمد عمران حیدر پولیو ایک ایسی خطرناک اور متعدی بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے...

Azam-Nazeer-Tarar_ Azam-Nazeer-Tarar_
پاکستان2 گھنٹے ago

اعظم نذیر تارڑ کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے...

healthy man healthy man
تازہ ترین3 گھنٹے ago

حد سے زیادہ پروٹین کا استعمال آپ کے مسلز نہیں بناتا، ماہرین نے وجہ بھی بتادی

صحت اور ورزش کے شوقین افراد میں اکثر یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ جتنی زیادہ مقدار میں پروٹین کا...

cda meeting cda meeting
پاکستان3 گھنٹے ago

چیئرمین سی ڈی اے کی پارک انکلیو میں کھلی کچہری، رہائشیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے پارک انکلیو میں...

hafiz naeem hafiz naeem
پاکستان3 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کا دباؤ نہ ہوتا تو حکومت ریلیف نہ دیتی، احتجاج نہ کرتے تو یہ پیٹرول 500 روپے پر لے جاتے، حافظ نعیم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا دباؤ نہ...

Abrar Ahmed Abrar Ahmed
پاکستان3 گھنٹے ago

ابرار احمد آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان...

Trending