پاکستان
ملک میں سیاسی تشویش، پی ایس ایکس 100 انڈیکس گر گیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں سیاسی تشویش اور صدر ٹرمپ کی ایران پر نئے حملے کی تیاریوں کی خبر پر آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس گرا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1138 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار 441 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 2036 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کی ایران پر نئے حملے کرنے کی تیاریاں کرنے کی خبر پر ایشیائی بازار میں منفی رجحان رہا جس کے باعث پی ایس ایکس 100 انڈیکس بھی اس کی لپیٹ میں رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی سیاسی صورتحال سے تشویش بڑھی ہے اور سرمایہ کار محتاط ہوئے ہیں۔
حصص بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 149 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 597 ارب روپے ہوگئی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

