پاکستان
لاہور میں غیر رجسٹرڈ سرنجز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور میں غیر رجسٹرڈ سرنجز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، تین اور پانچ ملی لیٹر کی بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ سرنجز برآمد کی گئیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مینوفیکچرنگ یونٹ سیل کردیا ۔
لاہور میں تعینات فیڈرل ڈرگ انسپکٹر ماہم مصباح نے ڈریپ ٹیم کے ہمراہ فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ یونٹ میں بغیر رجسٹریشن اور لائسنس کے سرنجز تیار اور پیک کی جارہی تھیں۔
ڈریپ ٹیم نے سرنجز کی تیاری اور پیکجنگ سے متعلق تمام سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد مارکیٹ میں جعلی، نقلی اور غیر رجسٹرڈ طبی مصنوعات کی تیاری اور فراہمی کو روکنا ہے۔
ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور غیر محفوظ سرنجز کا استعمال ہیپاٹائٹس سی اور ایڈز سمیت خون کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

