پاکستان
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اپنے مسائل حل کرکے آگے بڑھنا چاہیے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے وفاقی اتحادی جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو ختم کریں اور سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان جاری تنازع سے آگے بڑھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، جو سیلاب زدگان کے لیے معاوضوں اور چولستان کینال منصوبے میں پانی کے حقوق جیسے معاملات پر شروع ہوئی تھی، سندھ میں برسر اقتدار پیپلز پارٹی خاص طور پر پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر برہم ہے، حالانکہ اُن ( مریم نواز) کی جماعت (ن) لیگ وفاق میں بھی حکمران ہے۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے اتحادی کو خبردار کیا تھا کہ اگر اُن کی جماعت کی ’ واضح حمایت ‘ نہ ملی تو سینیٹ میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ ’موجودہ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھ کر اپنے سیاسی اختلافات حل کرے، اور اُنہیں حل کر کے آگے بڑھنے کا راستہ نکالے۔‘
انہوں نے بظاہر اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ ادھر سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی’ اور مزید کہا کہ اگر سیاستدان اپنے معاملات خود حل کریں تو ’ وہ فریق مدد فراہم کرے گا‘۔
اس دوران اہم شخصیات (وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری) نے بھی تنازعات کم کرنے کی کوششوں میں کردار ادا کیا ہے، صدر زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی کہا کہ وہ مفاہمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

