ایکسکلوسِو
وزیراعظم نے جرمن زبان کہاں سے سیکھی؟ وزارت اطلاعات کے افسران دنگ
اسلام آباد (صدائے سچ خصوصی رپورٹ) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے فارن پوسٹنگ کیلیے جرمن زبان میں انٹرویو کرکے پاکستانی سرکاری افسروں کوحیران کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پریس قونصلرز اور پریس اتاشیوں کی تعیناتی کیلئے نامزد انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19 اور گریڈ 18 کے افسروں کا وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے فرداً فرداً انکے موجودہ عہدے اور ماضی میں کام کے حوالے سے مہارت اور پس منظر سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل بھی موجود تھے۔ اس دوران وزیراعظم نے سب افسران سے علیحدہ علیحدہ سوالات کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
جیسے ہی وزیر اطلاعات و نشریات نے جرمنی میں پریس قونصلرکی پوسٹ کیلئے نامزد افسر ڈاکٹر سہیل آفتاب کا تعارف کراتے ہوئے ہوئے بتایا کہ انھوں نے جرمنی سے قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی ہوئی ہے جس پر وزیراعظم نے ڈاکٹر سہیل آفتاب سے جرمن زبان میں سوالات شروع کردیے۔ جس کا مذکورہ افسر نےانھیں جرمن زبان میں ہی جواب دیا۔
جرمن زبان پر وزیراعظم کااتنا زیادہ عبور دیکھ کر تمام حاضرین دنگ رہ گئے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ افسران انٹرویوز کے بعد ایک دوسرے سے سوال کرتے رہے کہ ہمارے وزیراعظم نے جرمن زبان کہاں سے سیکھی یے۔
وزیراعظم نے آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت انفارمیشن گروپ کے پریس قونصلرز اور پریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزدافسروں کیساتھ گزارا۔
نامزد افسران میں امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں بطور پریس قونصلر پوسٹنگ کیلئے انفارمیشن گروپ کی گریڈ انیس کی افسر فاطمہ شیخ جو کہ اس وقت ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ٹی وی ہیں، جرمنی میں پریس قونصلر کے عہدے کیلئے انفارمیشن گروپ کے ڈاکٹر سہیل آفتاب، روس میں پریس قونصلر کی پوسٹنگ کیلئے شبید اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل ایڈورٹائزمنٹ زوبیعہ مسعود کو بنگلہ دیش ڈھاکہ میں پریس قونصلر جبکہ پریس اتاشی کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات میں گریڈ اٹھارہ کی افسر سدرہ حسین کو ترکی، وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے عمر لیاقت کو جدہ، ڈائریکٹر اے بی سی سیدہ عدیلہ رباب کاظمی کو آذربائیجان، انڈیا میں پوسٹنگ کیلئے گورنر پنجاب کے ساتھ بطور پی آ ر او کام کرنیوالی افسر ظل ہما شامل ہیں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

