پاکستان
اگر افغانستان نے حملہ کیا توتحریک انصاف پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی
اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر افغانستان نے پاکستان پر حملہ کیا تو ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی، پاکستان کو دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ افغانستان سے کشیدگی کے دوران ان کی جماعت کس کے ساتھ کھڑی ہے؟ جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کو دفاع کا حق حاصل ہے اور پاکستان اپنا دفاع کر بھی سکتا ہے، پاکستان کے ہر انچ کا دفاع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک پاکستان پر براہِ راست حملہ کرتا ہے یا وہ پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کے خلاف محاذ کھڑا کرے گا تو کوئی دو رائے نہیں کہ تمام پاکستانیوں کی طرح پی ٹی آئی بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہی کھڑی رہے گی۔ اگر افغانستان کے ساتھ بھی کوئی ایسی صورتحال ہوئی تو ہم پاکستان کے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تو امن میں رہنا پڑتا ہے، میں یہ کہوں گا کہ پاکستان بھی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پُرامن رہے۔ افغانستان کی صورتحال کشیدہ ہے، شاید افغانستان میں طالبان کی پورے ملک میں رِٹ اور کنٹرول نہیں ہے۔ اگر افغانستان کے ساتھ امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو پاکستان دوبارہ کوشش کرے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی کوئی حل نکل آئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک کے ذریعے افغان طالبان پر دباؤ ڈالے، تاہم اگر طالبان پاکستان پر حملہ کرتے ہیں تو پاکستان کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن دونوں پڑوسی ممالک کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کو حل کریں۔
پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت ہے کہ پارٹی معاملات کا پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا پر ذکر نہ کریں۔ بلال اعجاز اور احمد چٹھہ کی پی ٹی آئی کے لیے بہت قربانیاں ہیں، ان دونوں کو شاید عالیہ حمزہ نے عہدوں سے ہٹایا ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

