پاکستان
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا مجوزہ خاکہ سامنے آگیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا مجوزہ خاکہ سامنے آگیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے لانگ مارچ کو چند روز کے بجائے کئی ہفتے جاری رکھنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دیگر سواریوں کے ساتھ پیدل قافلے بھی لانگ مارچ کا حصہ ہوں گے، اسلام آباد میں فوری داخلے کے بجائے ملک بھر سے آنے والے قافلوں کا شہر سے باہر انتظار کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لانگ مارچ کے دوران کل جماعتی کانفرنس بلانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
لانگ مارچ کی حکمت عملی کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کریں گے جس کا اعلان کل متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اسیران کی رہائی، مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جائے گا،لانگ مارچ سے متعلق پی ٹی آئی کی جانب سے دیگر کئی آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

