پاکستان
پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ،عظمیٰ بخاری
لاہور (صدائے سچ نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ،پنجاب پر آٹے کی ترسیل کی پابندی کا الزام حقائق کے منافی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل شفاف طریقے سے پرمٹس کے تحت ہو رہی ہے تاکہ واضح ریکارڈ رکھا جا سکے کہ پنجاب سے کتنا آٹا باہر جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعد رضوی کے گھر سے سونا، بھارتی کرنسی اور قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں، عظمیٰ بخاری
ہماری اولین ذمہ داری پنجاب کے عوام ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر شہری کیلئے آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا ،یہی عوام دوست طرز حکمرانی ہے جو دوسروں کو ہضم نہیں ہو رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کرے یا پاسکو سے خریداری کرے ،پنجاب اپنے عوام کا حق دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا۔
خیبرپختونخوا میں 2سو سے زائد فلور ملز بند پڑی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا احتجاج کے بجائے اپنے صوبے کی فلور ملز کو چلانے پر توجہ دیں۔
پنجاب حکومت اپنے ٹیکس پیئر کے پیسوں سے گندم خریدتی اور سٹور کرتی ہے،پنجاب کے پاس 8 لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم کے محفوظ ذخائر موجود ہیں ۔
8لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم کی مالیت تقریباً 100 ارب روپے ہے،یہ وزیراعلیٰ پنجاب کی دور اندیش اور منظم پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

