پاکستان
عالمی سرمایہ کاری کانفرنس، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی عالمی کاروباری رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
جنیوا (صداے سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے 30ویں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر عالمی سرمایہ کاری اور کاروباری اداروں کے اہم نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات اور بین الاقوامی کاروباری روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے ورلڈ انویسٹمنٹ کانفرنس اور ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز (WAIPA) کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر جیمز ایکس ژان سے ملاقات کی۔ گفتگو میں عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے کے امور زیرِ بحث آئے۔ ڈاکٹر جیمز ژان نے کانفرنس میں وفاقی وزیر کی فعال شرکت اور کردار کو سراہا۔
قیصر احمد شیخ نے دی بزنس ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کارلوس مارٹینیز سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔ کارلوس مارٹینیز نے پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی، جبکہ وفاقی وزیر نے پاکستان کے تزویراتی محلِ وقوع، سرمایہ کاری پالیسی اور مختلف معاشی شعبوں میں دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے کانفرنس کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت کی، جہاں عالمی سرمایہ کاری کے رجحانات، ادارہ جاتی تعاون اور پائیدار سرمایہ کاری کے فروغ کی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے عالمی سرمایہ کاری کے اداروں سے روابط مضبوط بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داریوں کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات، توانائی، بنیادی ڈھانچے، مینوفیکچرنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات بھی اجاگر کیے گئے۔
یہ ملاقاتیں عالمی سطح پر پاکستان کا معاشی تشخص بہتر بنانے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری شراکت داریوں کو فروغ دینے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

