پاکستان
رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا عندیہ
فیصل آباد (صدائے سچ نیوز) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی مذاکرات کا عندیہ دے دیا۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاست نہیں کر رہے۔ کیونکہ سیاست میں ڈائیلاگ لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آدمی جیل میں بیٹھ کر ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرے تو ایسا نہیں ہوسکتا۔ میں ساڑھے 6 مہینے جیل میں رہا۔ اور اس دوران میرے اہلخانہ اور 2 وکلا کے سوا کسی کو ملاقات کرنے کی اجازت نہیں ملی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ مخالفین کو پورے حلقے میں شکایت کا موقع نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات بہت پرامن رہے،چیف الیکشن کمشنر
انہوں نے کہا کہ ترقی کا دور مریم نواز کی صورت میں واپس آچکا ہے۔ اس حلقےمیں میرٹ کی بنیاد پر 7 الیکشن لڑے۔ جن میں سے 5 میں جیتا۔ ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 25 سے 30 فیصد ہوتا ہے۔ اور اُمید ہے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

