اوورسیز پاکستانیز
مرکزی جماعتِ اہلِسنت برطانیہ کے سرپرستِ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کا لندن میں انتقال، اناللہ واناعلیہ راجعون
لندن ( صدائے سچ نیوز)مرکزی جماعتِ اہلِسنت برطانیہ کے سرپرستِ اعلی، مفکرِ اسلام، ممتاز عالمِ دین اور روحانی پیشوا ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی لندن میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کا شمار برطانیہ میں اہلِ سنت و الجماعت کے اولین مبلغین اور بانی رہنماوں میں ہوتا تھا۔
انہوں نے اپنی پوری زندگی اہلِ سنت کے عقائد، تعلیمات اور فکر کے فروغ و دفاع کے لیے وقف کر دی، علمی و فکری محفلوں میں ان کی شخصیت کو گہری بصیرت، فصاحت و بلاغت اور جرات مندانہ موقف کے باعث نمایاں مقام حاصل تھا۔
ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی، حضرت پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی کے قریبی رفیق تھے، دونوں شخصیات کے درمیان گہرا تعلق محبت، باہمی احترام اور خدمتِ دین پر مبنی تھا۔
مرحوم نے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں اہلِ سنت کی تنظیموں، مدارس اور مشنری مراکز کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، ان کے خطابات، مناظرے اور علمی تصانیف کو علمی و فکری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
مرکزی جماعتِ اہلسنت کے سیکریٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، مرکزی ترجمان پیر سید انور حسین کاظمی، صاحبزادہ سید محمد حیدر ترمزی اور برطانیہ اور یورپ سے علما و مشائخ کی بڑی تعداد نے مرحوم کے داماد صدر جماعت اہلسنت سید مظہر حسین گیلانی، صاحبزادوں سید پیر شاہ گیلانی، سید نقیب شاہ گیلانی، سید انوار شاہ گیلانی اور سید علی امام گیلانی اور دیگر خاندان سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ بلاشبہ مرحوم کا شمار برطانیہ میں اہلِ یورپ کی سر زمین سے ایک بے مثال چمکتا سورج غروب ہو گیا، اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

