تازہ ترین
اسرائیلی صنعتی علاقے میں ایرانی حملے کے بعد خطرناک مواد کے اخراج کا خدشہ، رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
بئر السبع (صداۓ سچ نیوز) جنوبی اسرائیل میں بئر السبع کے صنعتی زون پر ایرانی حملے کے بعد خطرناک کیمیائی مواد کے اخراج کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث صنعتی زون کے اطراف کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے، کھڑکیاں بند رکھنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق وسطی اسرائیل کے بئرالسبع سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بند کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ آلودگی کو قابو میں لانے اور کسی ممکنہ کیمیائی اخراج کو روکنے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کے اقدامات جاری رکھے جا سکیں۔
عرب میڈیا کے مطابق متاثرہ صنعتی زون میں تقریباً 19 مختلف فیکٹریاں موجود ہیں، جن میں برومائیڈ بنانے والی فیکٹری اور دوا ساز ادارے شامل ہیں جبکہ یہاں خطرناک فضلہ ٹھکانے لگانے کے بڑے مراکز بھی واقع ہیں جس کے باعث صورتحال انتہائی حساس قرار دی جا رہی ہے۔
ابھی تک اس بات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں کہ کون سا مخصوص پلانٹ نشانہ بنا اور وہاں کیا تیار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ معلومات تاحال فوجی سنسر شپ کے تحت جاری نہیں کی گئیں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

