ایکسکلوسِو
کون بنے گا نیا سیکرٹری اطلاعات؟وزیر اعظم کے فیصلے سے پہلے بیوروکریسی میں ہلچل، ویٹنگ ایجنسی کا رول اہم؟
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ: سید تبسم عباس شاہ) وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی تعیناتی کے لیے اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے تمام چھ افسران کا سروس ریکارڈ حاصل کر کے ان کے ماضی کی کارکردگی، انتظامی رویے اور سیاسی وابستگیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اب فیصلہ وزیر اعظم کے ہاتھ میں ہے، جو اگلے ایک دو دن میں کسی ایک نام پر مہر لگا دیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان 22 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہی ہیں، مگر ان کے جانے سے پہلے ہی وزارت اطلاعات میں پیشگوئیوں اور دعوئوں کا بازار گرم ہے۔ سینیارٹی لسٹ کے مطابق طارق محمود خان سرفہرست ہیں وہ مارچ 2023 سے او ایس ڈی ہیں۔

دوسرے نمبر پر محمد ارشد منیر ہیں، جو ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ دو سال سے زائد عرصہ گریڈ 21 میں گزار چکے ہیں، اس لیے گریڈ 22 میں ترقی کے بھی اہل ہو چکے ہیں۔ذرائع کہتے ہیں کہ ارشد منیر کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔

وجہ صرف ان کی سینیارٹی نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ وہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ساتھ براہِ راست کام کر رہے ہیں، وزیر اعظم اور وزیر اعظم آفس کے مزاج سے بخوبی واقف ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ وزارتِ اطلاعات کے نظام کو بغیر شور شرابے کے چلانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں
مگر کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔
اس کے بعد عمرانہ وزیر ، سعید احمد شیخ، اشفاق احمد خلیل اور ثمینہ فرزین رواں سال مئی جون کے مہینے سے گریڈ 21میں ترقی ملنے کے بعد کام کر رہے ہیں۔



وزارت اطلاعات کے اندر سے خبر ہے کہ اشفاق احمد خلیل بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ وہ وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری رہ چکے ہیں اور اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز بدر کی قربت اور اعتمادحاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ ممکنہ طور پر خفیہ اداروں سے ویٹنگ رپورٹ بھی طلب کرے گا تاکہ حتمی فیصلے سے قبل کسی بھی غلط انتخاب کے خدشے کو دور کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ ماضی میں سہیل علی خان کی تعیناتی سے پہلے بھی یہی عمل اپنایا گیا تھا۔بیوروکریسی کے حلقوں میں اب یہ موضوع بھی زیرِ بحث ہے کہ وزیر اعظم انفارمیشن گروپ سے کسی کو لاتے ہیں یا کسی دوسرے سروس گروپ سے نئے چہرے کو سامنے لائیں گے؟اب سب کی نظریں وزیر اعظم پر ہیں۔
جوں جوں موجودہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کی ریٹائرمنٹ قریب آتی جا رہی ہے ، میڈیا میں اس حوالے سے تجسس بڑھ رہا ہے کہ کون بنے گانیا سیکرٹری اطلاعات؟ اس حوالے سے شرطیں بھی لگ چکی ہیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

