Connect with us

پاکستان

ڈی ایچ او پشاور پر بدعنوانی کے سنگین الزامات، معاملہ اسمبلی میں پہنچ گیا

DHO Peshawar

پشاور(کامران گل) خیبرپختونخوا اسمبلی میں محکمۂ صحت سے متعلق ایک سنگین معاملہ زیرِ بحث آ گیا، جہاں ایک رکنِ اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) پشاور کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کراتے ہوئے ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ مالی بدعنوانیوں کے الزامات عائد کیے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈی ایچ او پشاور گزشتہ تقریباً پانچ سال سے اسی عہدے پر تعینات ہے اور اس دوران مبینہ طور پر پیسوں کے عوض پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جو کہ سرکاری قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے۔

رکنِ اسمبلی کے مطابق جب مذکورہ افسر سے ان اقدامات کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ ہر بار یہ کہہ کر جان چھڑا لیتا ہے کہ اسے یہ سب کچھ “اوپر سے احکامات” کے تحت کرنا پڑ رہا ہے۔ اس مبہم وضاحت نے محکمۂ صحت میں شفافیت پر مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں ۔

Notice for attention

معزز رکن نے ایوان کی وساطت سے وزیرِ صحت سے مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ او پشاور کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اس معاملے کی شفاف، غیر جانبدار اور جامع انکوائری کرائی جائے، تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے پر ایوان میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ حکومت اس حساس مسئلے پر جلد فیصلہ کرے گی، کیونکہ اس کا براہِ راست تعلق عوامی صحت اور محکمۂ صحت کی ساکھ سے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

JD Vance and Netan yahu JD Vance and Netan yahu
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی: برطانوی میڈیا

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب صدرجی ڈی وینس کی اسرائیلی وزیر اعظم...

اوورسیز پاکستانیز8 گھنٹے ago

گلاسگو میں پی ٹی آئی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام پروقار عشائیہ، ڈاکٹر عباس شاہ کو ہیلتھ ایمبیسڈر اعزاز پر مبارکباد

گلاسگو (صدائے سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد کیانی کے زیر...

strikes-on-iran strikes-on-iran
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری، اصفہان میں 26 افراد جاں بحق، 7 بچے اور 7 خواتین شامل

اصفہان (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، اصفہان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری...

imran-khan-bushra-bibi imran-khan-bushra-bibi
پاکستان17 گھنٹے ago

کیس 190ملین پاؤنڈ میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ...

lpg-price lpg-price
پاکستان17 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے ہوگئی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایل پی جی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،ملتان میں پچاس روپے...

world-bank world-bank
پاکستان17 گھنٹے ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کا نیا قرضہ ملنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپےکانیا قرضہ ملنے کا امکان ہے،رقم توانائی...

israeli-forces israeli-forces
تازہ ترین17 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا...

dollar dollar
تازہ ترین17 گھنٹے ago

امریکی ڈالروں پر سیکریٹری خزانہ کے علاوہ اب صدر ٹرمپ کے بھی دستخط ہوں گے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط والےکرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا،100 ڈالر...

us-army us-army
تازہ ترین17 گھنٹے ago

امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا،کمی پوری کرنے کیلئے عمر کی حد بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے،کمی پوری کرنے کیلئے بھرتی کیلئے زیادہ...

iran-united-states iran-united-states
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایران نے پندرہ نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی 15  تجاویز پر مشتمل مسودے...

Trending