Connect with us

پاکستان

ہماری زندگی حرام ہے، چھوٹے پولیس اہلکاروں کا آئی جی خیبر پختونخواہ کے نام کھلا خط

KPK Police

پشاور(کامران گل: صدائے سچ نیوز) خیبرپختونخوا پولیس کے ایک کنسٹیبل نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو تحریری درخواست جمع کراتے ہوئے اپنے ساتھ مبینہ ناانصافی، غیر منصفانہ تبادلوں، ذہنی دباؤ اور سروس سے متعلق مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

درخواست گزار کنسٹیبل کے مطابق اسے مختلف اوقات میں ایسے فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جو قواعد و ضوابط کے برعکس ہیں، جبکہ اس کی کارکردگی اور سروس ریکارڈ کو نظر انداز کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بعض افسران کی جانب سے اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کے باعث نہ صرف اس کی پیشہ ورانہ زندگی متاثر ہوئی بلکہ اسے شدید ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Application By Constable

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کنسٹیبل نے متعدد بار متعلقہ فورمز پر اپنی شکایات پیش کیں تاہم تاحال کوئی مؤثر شنوائی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تلہ گنگ بار الیکشن: ملک غلام اکبر اعوان ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب

درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے کیس کی غیر جانبدار انکوائری کی جائے، ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائےکنسٹیبل کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کا سپاہی مشکل ترین حالات میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر فرائض سرانجام دیتا ہے، ایسے میں اگر اسے ادارے کے اندر انصاف نہ ملے تو مورال شدید متاثر ہوتا ہے۔

درخواست میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کریں گےپولیس ذرائع کے مطابق درخواست موصول ہو چکی ہے اور معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان7 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان7 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان8 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان8 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان13 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان13 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending