Connect with us

تازہ ترین

ماں، دارالامان اور انتظار کی آخری رات

Muhammad Maqsood Khan Advocate

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ

وہ عورت کوئی عام عورت نہیں لگتی تھی۔
اس کا تعلق متمول گھرانے سے تھا،
با وقار اور دلآویز شخصیت-

اس کی خاموشی میں بھی وقار تھا،
لب و لہجے میں شائستگی تھی- شائستگی کی وہ مہک
جو وقت کے ہنگاموں میں بھی ختم نہیں ہوتی۔
مگر اس کے چہرے پر ایک گہری سی اداسی اور تھکن بسی ہوئی تھی—

ایسی اداسی اور تھکن جو نہ عمر کی دین ہوتی ہے
نہ بیماری کی،
بلکہ وہ اداسی اور تھکن جو اپنوں کی بے رخی اور بے اعتنائی سے جنم لیتی ہے۔
وہ کبھی ایک بھرے پُرے گھر کی مالکن تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلوں کی بازگشت

ایسا گھر جہاں علم دروازہ کھٹکھٹاتا تھا،
جہاں گفتگو میں کتابوں کے حوالے ہوتے تھے،
جہاں بچوں کے مستقبل کے خواب
پورے یقین اور دعا کے ساتھ بُنے جاتے تھے۔

وقت مگر اپنی ہی رفتار سے چلتا رہا۔
بچے بڑے ہوتے گئے۔
کوئی سمندر پار علم کے تعاقب میں نکل گیا،
کوئی سفید کوٹ پہن کر

دکھی انسانیت کی خدمت کا دعوے دار بن گیا،
کوئی مالیاتی اداروں کی
شیشے کی بلند عمارتوں میں
طاقتور فیصلے کرنے لگا،
اور کوئی زمینوں، باغات اور کاروبار کی
گرد میں خود کو گم کرتا چلا گیا-

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 اور برطانیہ میں 6.6 ملین پاؤنڈز کا اسکینڈل

اور وہ—
جو ان سب کے پہلے لفظ،
پہلے قدم
اور پہلی کامیابی کی خاموش گواہ تھی—

آہستہ آہستہ
ان کی زندگیوں میں ایک اضافی اور بیکار وجود بنتی چلی گئی،
جیسے کسی کمرے کے کونے میں رکھی
وہ شے جسے کوئی پھینکتا تو نہیں
مگر سنبھالتا بھی نہیں۔

پھر ایک دن،
علاج کے بہانے
اسے شہر سے باہر لے جایا گیا۔
گاڑی چلتی رہی
اور وہ کھڑکی سے گزرتے راستوں کو دیکھتی رہی۔
شاید کسی موڑ پر بیٹا آواز دے،
شاید بیٹی ہاتھ تھام لے،
شاید کوئی کہہ دے:
“اماں، ہم آ گئے ہیں۔”
مگر گاڑی جس دروازے پر رکی
وہ دروازہ ماں کے لیے نہیں ہونا چاہیے تھا—

دارالامان۔
وہاں اس کی زندگی
انتظار میں ڈھل گئی۔
ہر قدموں کی آہٹ پر وہ چونک اٹھتی،
ہر دروازہ کھلنے پر
آنکھوں میں ایک مدھم سی روشنی جاگ اٹھتی۔
“آج آئیں گے…”
وہ خود سے کہتی۔

ہر روز سورج مشرق سے طلوع ہوتا،
دن بھر کی مسافت طے کر کے
مغرب کی گہری خاموشی میں ڈوب جاتا،
مگر نہ کوئی آیا،
نہ ہی کسی کو آنا تھا۔

دن ہفتوں میں بدلتے گئے،
ہفتے مہینوں میں۔
سات مہینے گزر گئے—
سات مہینے انتظار کے،
سات مہینے ماں ہونے کے
آخری اور کڑے امتحان کے۔

یہ بھی پڑھیں: بریڈفورڈ کی خاموش گلی اور سفید پاؤڈر کا دھندہ

اور پھر ایک رات،
جب نہ کوئی بیٹا آیا،
نہ کوئی بیٹی،
نہ کسی مصروفیت کا عذر،
نہ کسی عہدے کی پرچھائیں—
اس بیکس، دکھیاری عورت نے
زندگی کی آخری ہچکی لی۔

کہتے ہیں
مرنے کے بعد بھی اس کی آنکھیں کھلی رہیں،
جیسے وہ اب بھی
اپنی اولاد کی ایک جھلک
دیکھنے کی آس میں ہو۔

اس کی موت کے بعد
یہ تلخ حقیقت سامنے آئی
کہ وہ کوئی عام سی خاتون نہیں تھی۔
وہ جام شورو کی ایک عظیم درسگاہ کے
مرحوم سابق وائس چانسلر کی بیوہ تھی—

جس کے نام پر علم کی شمعیں جلتی رہیں،
مگر جس کی بیوی
اپنی اولاد کے ہوتے ہوئے
دارالامان میں
لاوارث مر گئی۔

اگلے دن
اخبار میں ایک خبر چھپی—
چند بے جان سطروں میں:
“جام شورو یونیورسٹی کے مرحوم وائس چانسلر کی بیوہ
دارالامان میں کسمپرسی کے عالم میں
دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔”

نام نہاد تہذیب کے اس دور کا
یہ کس قدر سنگین المیہ ہے
کہ ہم نے علم تو بہت سیکھ لیا،
دنیا بھر کی ڈگریاں سمیٹ لیں،
مگر
ماں کو سنبھالنا
بھول گئے۔
اور یاد رکھیے—

جو معاشرہ
ماں کو لاوارث کر دے،
جیتے جی مار دے،
درحقیقت وہ خود
کب کا مر چکا ہوتا ہے،
بس
دفن ہونے میں
دیر ہوتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Malang Jan Beef Pulao Sealed Malang Jan Beef Pulao Sealed
پاکستان5 گھنٹے ago

ملنگ جان بنوں بیف پلاؤ اور کوئٹہ ہوٹل سیل

ٹیکسلا ( نمائندہ خصوصی سید ہادی عمران ) اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ماریہ جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ متحرک ہو...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان6 گھنٹے ago

دعا ہے فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قیام میں کردار ادا کرنے والے جہنم میں جلیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نےاسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دوران...

islamabad islamabad
پاکستان6 گھنٹے ago

غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث اسلام آباد میں خصوصی ٹریفک پلان نافذ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج اور کل مقامی چھٹی ، تمام اسکول اور دفاتر...

uae uae
تازہ ترین6 گھنٹے ago

خلیجی ممالک پر آج ایران کی جانب سے کوئی حملہ نہیں ہوا

ابوظہبی (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور عمان نے آج کوئی...

PM-Shahbaz-Amir-Qatar PM-Shahbaz-Amir-Qatar
پاکستان7 گھنٹے ago

ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم کی امیر قطر کو یقین دہانی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
پاکستان7 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، امریکی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے...

Natin Natin
تازہ ترین7 گھنٹے ago

اسرائیل لبنان کے ساتھ جلد مذاکرات کا آغاز کرے گا، نیتن یاہو

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ جلد براہ راست بات چیت کرنے کی...

Esmail Qaani Esmail Qaani
تازہ ترین7 گھنٹے ago

لبنان پر حالیہ حملوں کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی، اسماعیل قانی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے لبنان میں...

israel israel
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران جنگ کے دوران اسرائیل میں 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی وزارت صحت

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل میں 7 ہزار 451  افراد...

US Central Command US Central Command
تازہ ترین7 گھنٹے ago

بنیادی فوجی اہداف حاصل کرلیے، ایران کی فوجی آپریشن کی صلاحیت کئی سالوں کیلئے تباہ کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری سے متعلق بیان میں کہا ہےکہ...

Trending