پاکستان
جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کو ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا
پشاور (صدائے سچ نیوز) مقامی عدالت نے شہری پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر تھانہ متھرا کے ایس ایچ او کو ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا محمد کاشف نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایس ایچ او کو سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق، مجرم ایس ایچ او نے ایک شہری کے خلاف منشیات رکھنے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران شہری پر الزام ثابت نہ ہوسکا اور عدالت نے اسے بری کر دیا۔
عدالت نے جعل سازی اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، قانونی کارروائی کے دوران ایس ایچ او بارہا عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔
فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ایس ایس پی پشاور کو ہدایت کی کہ مجرم کو فوری گرفتار کر کے سنٹرل جیل منتقل کیا جائے،عدالت نے جیل حکام کو بھی ہدایت دی کہ مجرم کی حوالگی کے بعد تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ جھوٹے مقدمات کا اندراج شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

