تازہ ترین
ڈنمارک ، 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا استعمال کی پابندی کا اعلان
کوپن ہیگن (صدائے سچ نیوز) ڈنمارک کی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمر بچوں کوآن لائن خطرات، نفسیاتی دباؤ اور غیر مناسب مواد سے محفوظ رکھنا ہے۔
ڈنمارک کے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 سال تک کے بچوں کو صرف چند مخصوص اور نگرانی شدہ پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی جانب سے نابالغ بچوں کو جنسی مواد دیکھنے کی ترغیب دیے جانے کا انکشاف، والدین میں پریشانی کی لہر
حکومتی ترجمان کے مطابق پارلیمان کی اکثریت نے منصوبے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اورآئندہ دنوں میں اس پر رسمی ووٹنگ متوقع ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین اورتعلیمی ادارے بھی بچوں کے ڈیجیٹل استعمال کی نگرانی میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ ایک محفوظ آن لائن ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

