پاکستان
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ اور اصلاحات کے عمل میں پیشرفت جاری ہے۔ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے۔ اور کلائمیٹ فنانسنگ بہت ضروری ہے۔ جبکہ مینو فیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں۔ مجموعی طور پر بر آمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ اور معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔ جبکہ شعبہ آئی ٹی میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اور رواں مالی سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر پر پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ آئی ٹی سیکٹر بہترین کارکردگی پیش کر رہا ہے۔ اور حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرے گا۔ پرائیویٹ سیکٹر کی تجاویز سن رہے ہیں۔ اور بہتر تجاویز پر جلد عمل کیا جائے گا۔ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کے خاتمے کی کابینہ سے منظوری کے لیے سمری بھیجی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی کارخانوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اور ٹیرف رجیم کا منصوبہ 4 سے 5 سال پر محیط ہے، حالیہ عرصے میں بہت ہی انٹرنیشنل کمپنیاں پاکستان آئی ہیں۔ اور پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہو گا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

