پاکستان
واہ کینٹ میں یوم اساتذہ کے موقع پر ٹیچرز ایوارڈ تقریب، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا گیا
ٹیکسلا واہ کینٹ (مشتاق حسین نقوی بیورو چیف روزنامہ صدائے سچ، سید ہادی عمران نقوی نمائندہ خصوصی ) واہ کینٹ کو شرح خواندگی میں سرفہرست لانے کے لیے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا بھی اہم کردار ہے ، مقررین یوم اساتذہ تقریب
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے ذیادہ شرح خواندگی والے شہر واہ کینٹ میں تعلیمی فروغ اور تعلیم کی ترویج میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسی مناسبت سے پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے زیراہتمام ٹیچرز ایوارڈز کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے نامور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان، پرنسپلز، اساتذہ ،طلبا و طالبات، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی چیئرپرسن عفت رؤف نے اپنی نومنتخب ٹیم کے ہمراہ تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری صاحب زادی تمکنت رؤف امیر نے ادا کیا تلاوت کلام پاک کا شرف بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت قاری امین مجددی کو حاصل ہوا نعت رسول مقبول کی سعادت قومی شہرت یافتہ نعت گو شاعر و مقبول نعت خواں شاہد صابری کو حاصل ہوئی۔

خطبہء استقبالیہ صدر حافظ علی رضا نے دیا طلبا و طالبات نے اردو انگریزی میں تقاریر کے ذریعے اساتذہ کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا۔ سینٹ پال سکول کی طالبات نے خوبصورت اور اشعار نغمہ پیش کیے۔ معروف شاعر طالب انصاری نے خوبصورت کلام پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔
بابائے صحافت سید مشتاق حسین نقوی نے اظہار تشکر کیا۔ تقریب کے شرکا نے چیئرپرسن عفت رؤف کو نئی تعیناتی پر کھڑے ہو کر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں استاد ہمارے رہبر ہیں، سب سے پہلے استاد ہمارے والدین ہوتے ہیں اور اچھی تربیت کرنے والے اساتذہ طلبہ کے دل و دماغ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک آصف نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کی نسبت پرائیویٹ اداروں نے طلبہ کو تعلیم کی فراہمی آسان بنائی ہے یہاں طلبہ کی کثیر تعداد موجود ہے جب کہ سکول سے باہر 3 کروڑ بچوں کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہئیں دیگر مقررین میں سابقہ پرنسپل سی پی سکول ٹیکسلا مسرت خالد، گندھارا ریسورس سینٹر پاکستان سےافتخار الدین صدیقی، ریاض احمد شامل تھے۔

صاحب صدارت ڈائریکٹر علامہ اقبال سکول سید ارشاد نبی نے اپنے خطاب میں کہاجو قوم علم سے خالی ہو وہ مٹ جایا کرتی ہے ہمارے اسلاف نے علم کی وہ عمارت کھڑی کی جس پر دنیا نے علم کی بنیاد کھڑی کی یہ علم ہی تھا جس نے ہمیں عروج بخشا جب قلم تھما تو تقدیر بدل گئی۔
آج پاکستان میں 3لاکھ 17 ہزار سکولز ہیں اور شرح خواندگی باسٹھ فیصد ہے جب کہ واہ کینٹ وہ واحد شہر ہے جہاں تقریبا سو فیصد خواندگی ہےاور اس سلسلے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اہم کردار کوکبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
مہمان خصوصی ڈائریکٹر آئینز سکول سسٹم، چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نعیم اشرف نے پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کی نو منتخب چیئرپرسن وٹیم کو مبارک باد دی اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا ہر دن اور ہر اعزاز اپنے اساتذہ کے نام ہے کیونکہ آج ہم جس مقام پر ہیں انھی کی بدولت ہیں اساتذہ کا احترام بتدریج کم ہو چکا ہے طلبہ اساتذہ کے حوالے سے اپنا نظریہ مثبت رکھیں
ایوارڈ وصول کرنے والے اساتذہ میں شفقت حیات، فاخرہ نوید، مسرت ملک، راضیہ رشید، محمد علی قریشی ایڈووکیٹ، ثمینہ طارق، جبین، شہلا ظفر، سید موسی رضا بخاری، یاسمین پرویز،راحت، عطیہ عنبر، فرخندہ اکرم، گلشن ڈیوڈ اور حمیرا اقبال شامل تھے۔
معروف افسانہ نگار منظور حسین حسرت اور سید مشتاق حسین نقوی کو مہمانان اعزاز کی شیلڈز پیش کی گئیں تعلیمی اداروں کے باصلاحیت اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی اور صاحب صدارت کو بھی شیلڈز پیش کی گئیں نوجوان ممبر طلحہ نے پرسوز ملی نغمہ سنا کر محفل کا اختتام کیا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

