Connect with us

پاکستان

معرکہ ٔ حق عوام، حکومت اور  افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، فیلڈ مارشل

core-commanders-conference

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275ویں کور کمانڈر ز کانفرنس کا اجلاس ہوا جس دوران فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کو زبردست  خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

فورم نے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراج  تحسین  پیش کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی قومی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد بنی رہیں گی،

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، آرمی چیف نے ملک بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمانڈرز اور فارمیشنزکے عزم، مستعدی  اور کامیابی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے، اُن کے معاون انفراسٹرکچر کی  تباہی اور پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی شر انگیز کارروائی سے روکنے کے لیے  موجودہ آپریشنل رفتار برقرار  رکھی جائے گی ۔

فورم نے آپریشن غضب للحق کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر  کی مسلسل تباہی  کا احاطہ کیا ۔

شرکاء نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی غیر منطقی اور   گمراہ کن پالیسی کے تحت خوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں، افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی کو سپورٹ  افغان عوام کے مفادات کے مکمل برعکس ہے اور یہ رجیم اب اپنے عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

فورم نے کہا کہ افغان طالبان رجیم حالیہ دنوں میں ایک مسلسل پروپیگنڈا  کے تحت پاکستان پر افغانستان کے اندر شہریوں کو نشانہ بنا نے کا جھوٹا  الزام لگا  رہا ہے، یہ  گمراہ کن  بیانیہ افغان طالبان رجیم  کی ایک منظم  ڈس انفارمیشن مہم  کا حصہ ہے، جس کا مقصد اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا اور خود کو مظلوم  پیش کرنے کا ڈرامہ رچانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان  ان بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کر تا ہے اور واضح کرتا ہے کہ   ہماری  دفاعی کارروائیاں صرف دراندازوں،  دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور  معان  انفراسٹرکچر کے خلاف درست اہداف پر مبنی ہیں۔

فورم نے علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ ابھرتی ہوئی  جیو پولیٹیکل  پیش رفت علاقائی استحکام  پر گہرا  اثر ڈال سکتی ہیں۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں علاقائی کشیدگی سے بچاؤ اور تحمل اختیار کرنے  کی اہمیت پر زور دیا ۔

فورم نے کہا کہ پاکستان مسلسل ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطہ میں استحکام کے فروغ اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ  خطہ میں امن اور استحکام کا دارومدار باہمی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر  مبنی ہے،  فیلڈ مارشل نے "معرکۂ حق”   کا  یاد گار سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی اور اسے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

 معرکہ حق  قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور پاکستان کی خودمختاری کی ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عہد کی عکاسی کرتا ہے، قومی سطح پر  معرکۂ حق کی یاد منانا     بھارتی متکبرانہ سیاسی سوچ کے لیے  واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد، مضبوط اور ہر لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ معرکہ ٔ حق  عوام، حکومت اور  افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، جو تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدِمقابل  "بنیانٌ مرصوص” کی مانند یکجا کھڑیں ہیں۔

فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر  میں جاری مظالم، ماورائے عدالت قتل اور آبادیاتی تبدیلیوں کی شدید مذمت کی،  فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیرکے  عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر آرمی  چیف  و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ ابھرتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر مستعدی اور  آپریشنل تیاری کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھیں۔ آرمی چیف  و چیف آف ڈیفنس فورسزنے پیشہ ورانہ مہارت کے تسلسل، مربوط ردِعمل اور روایتی و غیر روایتی دونوں نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان9 گھنٹے ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان9 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

khawaja-asif khawaja-asif
پاکستان9 گھنٹے ago

امریکا اورایران امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، خواجہ آصف کا دعوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین10 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں 90 ڈالر...

lutan lutan
برطانیہ اور یورپ23 گھنٹے ago

لوٹن میں عارف چوہدری ایڈووکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ

لوٹن ( صداۓ سچ نیوز) سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل...

trump-golf-club trump-golf-club
تازہ ترین23 گھنٹے ago

ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات، ٹرمپ کےگالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات کردیا گیا

نیو جرسی (صداۓ سچ نیوز) امریکی ویب سائٹ کے مطابق  ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرےکے پیش نظر امریکی صدر...

russia ukrainian-president russia ukrainian-president
تازہ ترین23 گھنٹے ago

روس کے اسٹریٹجک ذخائر ختم ہوگئے، شمالی کوریا میزائل اور فوجی دستے فراہم کررہا ہے، یوکرینی صدر کا الزام

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس شمالی کوریا کی مدد کے...

Rawalpindi-Firing Rawalpindi-Firing
پاکستان23 گھنٹے ago

راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا، ذرائع

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر پستول سے فائرنگ کا واقعہ...

UK-Prime-minister UK-Prime-minister
تازہ ترین24 گھنٹے ago

مانچسٹر، وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت

مانچسٹر(صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل و حمل روکنے کےلیے کیے جانے والے...

Trending