پاکستان
حکومت نے ملک میں جاری گیس بحران پر قابو پانے کے لیے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے ملک میں جاری گیس بحران پر قابو پانے کے لیے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا ۔ توانائی کے شعبے میں بنیادی اصلاحات اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو ترجیح دی جائے گی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل گیس کی فراہمی، قیمتوں کے تعین اور طلب و رسد کے معاملات کی براہِ راست نگرانی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاور ٹاسک فورس کے تمام اقدامات کو اب نئی کونسل کے ماتحت لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری پیٹرولیم سے گیس اصلاحات پر تفصیلی پیش رفت رپورٹ آٹھ مئی تک طلب کر لی ۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ ٔ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، فیلڈ مارشل
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس کی سپلائی بہتر ہونے تک نئے ایل این جی کنکشنز معطل رہیں گے۔ مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے ماڑی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور مول کمپنیوں سے ہفتہ وار رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
نئی حکمت عملی کے تحت گھریلو صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ کے اوقات کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق مہنگی درآمدی گیس کے بجائے سستی مقامی گیس کے استعمال کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای ایران پر حملوں میں ملوث ہے، کارروائی جوابی ردعمل تھا، پاسداران انقلاب
اوگرا اور متعلقہ ٹاسک فورس کو گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے اور اضافی آمدن کے لیے مالی اثرات کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

