تازہ ترین
ٹرمپ کا میئر شکاگو اور گورنر الینوائے کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
نیو یارک (صدائے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے میئر برینڈن جانسن اور الینوائے کے گورنر جے بی پرِٹسکرکو جیل بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکاگو کے میئر اور الینوائے کے گورنر وفاقی امیگریشن افسران کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں، حالانکہ اس الزام کے حق میں انہوں نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
ٹرمپ کے یہ تبصرے ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ریاستی انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے الینوائے نیشنل گارڈ بھیج دیے۔
ٹیکساس سے آئے اہلکاروں نے الینوائے میں پوزیشن سنبھال لی، نیشنل گارڈ کو امریکی فوج کے ریزور سینٹر میں ٹھہرایا گیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ مختلف ریاستوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر رہی ہے تاہم ڈیموکریٹک ریاست میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا سبب نہیں بتایا گیا۔
شکاگو میں جرائم کی شرح کم ہونے کے باوجود امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ ریاست الینوائے کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

