تازہ ترین
امریکا کا 72 گھنٹوں میں ایران کے 200 اہداف پر حملوں، 30 سے زائد بحری جہاز ڈبونے کا دعویٰ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے 72 گھنٹوں میں ایران کے 200 اہداف پر حملہ کرنے 30 سے زائد بحری جہاز ڈبونے کا دعویٰ کر دیا۔
ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے بی 2 طیاروں نے کچھ دیر پہلے ایران میں میزائل تنصیبات پر تباہ کن حملہ کیے ہیں۔
ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد اور ڈرون حملوں میں 83 فیصد تک کمی آئی ہے، اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداواری صلاحیت ختم کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ 72 گھنٹوں میں، امریکی بمبار فورس نے تہران سمیت ایران کے اندر تقریباً 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور صرف آخری گھنٹے میں امریکی B-2 بمبار طیاروں نے گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچروں کو نشانہ بناتے ہوئے 2000 پاؤنڈ کے پینیٹریٹر بم گرائے ہیں۔
سینٹکام کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز ڈبو دیے گئے ہیں، آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل کی پیداوار کی صلاحیت کو تباہ کرنے پر توجہ دی جائے گی، یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔
اس حوالے سے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ابھی ایران میں جنگ شروع کی ہے، اگر ایران سمجھتا ہے کہ امریکا جنگ جاری نہیں رکھ سکتا تو غلطی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جنگی ساز و سامان بھرا پڑا ہے، ایران جنگ کی ٹائم لائن ہم خود طے کرتے ہیں، جنگ چار ہفتے بھی ہوسکتی ہے اور آٹھ ہفتے یا زیادہ بھی رہ سکتی ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران میں اہداف سے متعلق واضح بیان دینے سے گریز کیا۔
-
پاکستان7 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان5 دن agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی

