تازہ ترین
آیت اللّٰہ خامنہ ای کو کس جگہ شہید کیا گیا، وہ کیا کر رہے تھے؟
تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے شہید کیے جانے کی تصدیق کر دی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سر انجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہیدہو گئے
اس حملے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ ہفتے کی صبح کی اولین ساعتوں میں ہوا۔ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر محمد پاکپور اور سپریم لیڈر کے مشیر اعلیٰ، علی شامخانی بھی شہید ہوگئے ہیں۔
ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
-
پاکستان2 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

