Connect with us

پاکستان

بلوچ روایات کے برعکس خاتون کا مسجد میں مردوں کے مجمع سے خطاب، بلوچستان میں موضوع بحث

کوئٹہ (صدائے سچ نیوز)بلوچستان کے پشتون اکثریتی علاقے کی ایک مسجد کے صحن میں مردوں کے درمیان کھڑی ایک خاتون کی تقریر کرتے ہوئے تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

روایتی لباس میں ملبوس یہ خاتون پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی نوجوان رہنما اور صوبائی نائب صدر وڑانگہ لونی ہیں جن کی مسجد میں موجودگی اور سیاسی خطاب نے بلوچستان خاص طور پر پشتون معاشرے میں خواتین کے محدود عوامی کردار کے پس منظر میں بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ تصویر لورالائی کے نواحی علاقے کلی باور کنوبی کی ایک مسجد کی ہے جہاں وڑانگہ لونی بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کے درمیان واحد خاتون کے طور پر اپنی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کی موجودگی میں خطاب کر رہی ہیں جبکہ مردوں کا مجمع انہیں غور سے سنتا دکھائی دیتا ہے۔

وڑانگہ لونی کے مطابق یہ تصویر چند روز پرانی ہے جب وہ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کے ساتھ سات اکتوبر کو لورالائی میں ہونے والے جلسے کے لیے عوامی رابطہ مہم چلا رہی تھیں۔ ان کے بقول یہ میرا لوگوں کے سامنے ایک عام خطاب تھا لیکن اس مقام کی نوعیت نے شاید اسے زیادہ اہم بنا دیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پارٹی کے علاقائی رہنمائوں نے یہ نشست مسجد میں رکھی کیونکہ دیہی علاقوں میں مسجد نہ صرف عبادت بلکہ ایک سماجی مرکز بھی ہوتی ہے۔ یہاں لوگ پانچ وقت نماز پڑھنے کے علاوہ شام کو بیٹھتے ہیں، ایک دوسرے کی خیریت پوچھتے ہیں، مہمانوں کو بھی وہی ٹھہراتے ہیں جن کے لیے محلے کے لوگ اپنے اپنے گھروں سے کھانا لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اور ہم سب کا مشترکہ مرکز۔ اسلام انسانیت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ ہم اسی امن، اتحاد اور اپنے خطے میں جاری خونریزی کے خاتمے کا پیغام دینے گئے تھے۔

وڑانگہ لونی کے مطابق پشتون معاشرہ اتنا قدامت پسند یا تنگ نظر نہیں تھا۔ فوجی آمر ضیا الحق کے دور میں خواتین کا سیاست اور معاشرے میں کردار محدود کیا گیا اب تبدیلی کی بات کرنا چیلنج ہے اور اس میں بہت ساری مشکلات ہیں مگر ہم اپنے لوگوں کی حمایت سے ان مشکلات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

وڑانگہ لونی سمجھتی ہیں کہ پشتون معاشرے کی پسماندگی کی ایک بڑی وجہ سیاست میں خواتین کو نظر انداز کرنا ہے اس لیے خواتین کا ہر شعبے خاص کر سیاست میں شمولیت اور کردار بڑھانا ہوگا۔

یہ تصویر منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ کئی صارفین نے وڑانگہ لونی کے اس اقدام کو تبدیلی قرار دیا اور خواتین کی سیاسی شرکت کی علامت کے طور پر سراہا۔ تاہم کچھ حلقوں نے مسجد کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور خاتون کے مردوں سے خطاب کرنے پر تنقید بھی کی اور اسے پشتون و سماجی روایات کے منافی قرار دیا۔

ژوب سے تعلق رکھنے والے رفیع اللہ مندوخیل نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ وڑانگہ لونی اس مردانہ غلبے والے سماج سے تعلق رکھتی ہیں جو عورتوں کو عام طور پر ان مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوتی جہاں مرد جمع ہوں، مسجد تو بہت دور کی بات ہے۔ موجودہ شورش اور تشدد کے ماحول میں ان کا یہ اقدام غیر معمولی اور جرات مندانہ ہے۔

کوئٹہ کے سینیئر صحافی سلیم شاہد کے مطابق مذہبی جماعتیں مساجد کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں لیکن قوم پرست جماعتیں کے مردوں کے لیے کبھی مسجد میں سیاسی سرگرمی کرنا آسان نہیں۔ اسی طرح بلوچستان کے قبائلی خصوصا پشتون معاشرے میں خواتین کا گھروں سے نکلنا، پیشہ ورانہ یا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا خود ایک چیلنج ہے۔ ایسے میں ایک خاتون کا مسجد میں مردوں کے سامنے خطاب کرنا غیر معمولی اور منفرد بات ہے۔ میں نے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

وڑانگہ لونی پشتون ادیب، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سابق رہنما ابراہیم ارمان لونی کی بہن ہیں جو فروری 2019 میں لورالائی میں ایک احتجاج کے دوران پراسرار طور پر ہلاک ہوئے تھے۔ پی ٹی ایم نے ان کی موت کے لیے پولیس کو ذمہ دار قرار دیا تھا تاہم پولیس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے موت کو طبعی قرار دیا تھا۔

اگرچہ وڑانگہ لونی پہلے بھی بھائی کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی تھیں لیکن بھائی کی موت کے بعد وہ زیادہ نمایاں ہوئیں۔ وہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پی ٹی ایم کے پلیٹ فارم سے فعال رہیں، جلسوں اور احتجاج میں نہ صرف حصہ لیتی رہی بلکہ ان اجتماعات سے خطاب بھی کرتی رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

gold gold
تازہ ترین4 منٹس ago

ایران جنگ کے باوجود سونے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں...

Saudi flag Saudi flag
تازہ ترین17 منٹس ago

سعودی عرب نے میزائل،ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی لگادی

ریاض (صدائے سچ نیوز)سعودی وزارت داخلہ نے حملوں کے مقامات کو رپورٹ کرنے پرپابندی لگا دی۔ سعودی وزارت داخلہ کا...

impact site of cluster impact site of cluster
تازہ ترین28 منٹس ago

ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی، کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں امریکا کے 6 بحری...

JD Vance and Netan yahu JD Vance and Netan yahu
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی: برطانوی میڈیا

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب صدرجی ڈی وینس کی اسرائیلی وزیر اعظم...

اوورسیز پاکستانیز14 گھنٹے ago

گلاسگو میں پی ٹی آئی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام پروقار عشائیہ، ڈاکٹر عباس شاہ کو ہیلتھ ایمبیسڈر اعزاز پر مبارکباد

گلاسگو (صدائے سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد کیانی کے زیر...

strikes-on-iran strikes-on-iran
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری، اصفہان میں 26 افراد جاں بحق، 7 بچے اور 7 خواتین شامل

اصفہان (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، اصفہان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری...

imran-khan-bushra-bibi imran-khan-bushra-bibi
پاکستان23 گھنٹے ago

کیس 190ملین پاؤنڈ میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ...

lpg-price lpg-price
پاکستان23 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے ہوگئی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایل پی جی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،ملتان میں پچاس روپے...

world-bank world-bank
پاکستان23 گھنٹے ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کا نیا قرضہ ملنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپےکانیا قرضہ ملنے کا امکان ہے،رقم توانائی...

israeli-forces israeli-forces
تازہ ترین23 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا...

Trending