Connect with us

تازہ ترین

افغانستان سے سات پاکستانی شہریوں کی لاشیں بلوچستان منتقل

کوئٹہ( صدائے سچ نیوز)عالمی امدادی تنظیم ہلال احمر نے کہا ہے کہ افغانستان سے سات پاکستانی شہریوں کی لاشیں بلوچستان کے سرحدی شہر چمن منتقل کر دی گئی ہیں جن میں دو سکیورٹی اہلکار اور پانچ عام شہریوں کی ہیں۔

یہ اموات منگل اور بدھ کی درمیانی شب اور بدھ کی صبح چمن کے قریب پاک افغان سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہوئیں جن میں دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

بلوچستان میں ہلال احمر کے سربراہ عبدالولی خان غبیزئی نے میڈیاکو بتایا کہ افغان طالبان نے سرحد کے قریب لاڈ سپیکر پر اعلان کیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کی لاشیں ہلال احمر کے حوالے کریں گے جس کے بعد پاکستانی حکام نے تنظیم سے رابطہ کیا۔
سول ہسپتال چمن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اویس نے تصدیق کی کہ پانچ شہریوں کی لاشیں ہسپتال لائی گئیں۔ ان کے مطابق چار افراد مارٹر گولہ لگنے سے جبکہ ایک شخص کو سر پر گولی لگنے کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
ڈاکٹر اویس کے مطابق چار لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے جو چمن کے مقامی رہائشی تھے اور ان کی میتیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ ایک لاش کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بابِ دوستی کے قریب جھڑپ کے دوران جان سے جانے والے اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک سلیمان اور سپاہی صابر کے نام سے ہوئی۔ دونوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

ہلاک ہونے والے عام شہریوں میں سید علی ادوزئی، محمد اصغر عشے زئی، روزی خان صالح زئی اور نصیب اللہ صالح زئی شامل تھے جن کا تعلق چمن کے علاقوں ٹھیکیدار گلی بوغرہ کاریز اور ہندو سوز چوک سے تھا۔ چاروں کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کر دی گئی جہاں فضا سوگوار رہی۔

محمد اصغر کے چچا شیر علی نے بتایا کہ میرے بھتیجے کی عمر صرف 20 سال تھی۔ وہ محنت مزدوری سرحد پار گیا تھا۔
ان کے بقول اصغر چمن سرحد کے بالکل قریب افغان شہر سپین بولدک کی ویش منڈی میں واقع کار شوروم پر کام کرتا تھا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات وہویش منڈی میں موجود تھا جب گولہ باری میں کی زد آ گیا۔

شیر علی نے کہا کہ یہ جنگ عام لوگوں کی زندگیاں اور خوشیاں چھین رہی ہے۔ یہ جنگ بند اور دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔
چمن میں سرحد پر کام کرنیوالے مزدوروں کی تنظیم لغڑی اتحاد کے رہنما صادق اچکزئی کے مطابق سرحد کے قریب افغان علاقے سپین بولدک اور ویش مندی میں بڑی تعداد میں پاکستانی شہری اور مزدور کام کرتے ہیں۔ جب گولہ باری ہوئی تو یہ پاکستانی مزدور بھی زد میں آ گئے۔،

انہوں نے بتایا کہ مزدور سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پاس پناہ لینے کی جگہ بھی نہیں ہوتی۔
ان کا دعوی ہے کہ افغان حدود میں گولہ باری سے ہلاک ہونے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد دس سے زیادہ ہے۔ ان میں زیادہ تر وہ مزدور تھے جو سرحد پار سے گھوڑوں پر سامان لاتے تھے اور سرحد بند ہونے کے بعد افغانستان کی حدود میں پھنس گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

CM KPK Muhammad Sohail Afridi CM KPK Muhammad Sohail Afridi
پاکستان3 دن ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان

پشاور (صدائے سچ نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان...

India cricket India cricket
تازہ ترین3 دن ago

بھارتی ٹیم نے مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

رانچی (صدائے سچ نیوز) بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔...

Finance Minister Muhammad Aurangzaib Finance Minister Muhammad Aurangzaib
پاکستان3 دن ago

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول...

Imran Khan Imran Khan
پاکستان3 دن ago

سابق وزیرِاعظم عمران خان اور بانی پی ٹی آئی کو قانونی ملاقات کے حق سے محروم کرنے کی شدید مذمت

کراچی (صدائے سچ نیوز) ڈاکٹر صفدر علی عباسی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز، اور محترمہ ناہید خان، سابق وزیرِاعظم شہید...

pakistan peoples party pakistan peoples party
پاکستان3 دن ago

پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت

کراچی (صدائے سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز ڈاکٹر...

Railway Minister Haneef Abbasi meets President ICCI Railway Minister Haneef Abbasi meets President ICCI
پاکستان4 دن ago

حکومت تاجر برادری کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، حنیف عباسی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہفتہ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ...

Nisar Hussain Logo Nisar Hussain Logo
اوورسیز پاکستانیز4 دن ago

میلبورن میں نبض شناسوں کیساتھ شام

ڈاکٹروں کے جھرمٹ میں گزری ہوئی وہ شام بھی کیا ہی رنگین تھی اور وہ بھی امراضِ قلب کے نامور...

Chakwal Police Arrests Drug Smuggler Chakwal Police Arrests Drug Smuggler
پاکستان4 دن ago

ایس ایچ او ماڈل تھانہ سٹی چکوال کی بڑی کارروائی، 7 کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار

چکوال (صدائے سچ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی ہدایات پر اور ایس ڈی پی...

Shafqat Abbas DG PID Lahore Shafqat Abbas DG PID Lahore
پاکستان5 دن ago

نوجوانوں میں ڈیجیٹل لٹریسی اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ، ڈی جی پی آئی ڈی لاہور شفقت عباس

لاہور (صدائے سچ نیوز) ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں ڈیجیٹل لٹریسی...

fbr-chairman fbr-chairman
پاکستان5 دن ago

وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کردی، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے...

Trending